کراچی۔کرک اگین رپورٹ
ٹیبل ٹینس میچ میں نوک جھونک،چالاکی،شاہین زبردستی کامیاب
پاکستان کے قومی کھلاڑی تین ملکی کپ کے فائنل سے قبل مختلف سرگرمیوں میں ہیں۔ایسی ایک ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے جس میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف ایک طرف ہیں جبکہ حسنین اور طیب طاہر دوسری طرف۔
ایک ٹیبل ٹینس کا میچ ہو رہا ہے، نوک جھونک بھی ہے، شاٹس بھی ہیں ،اس میں فائول پلے بھی ہیں ۔تھوڑی سی بے ایمانی کی کوشش بھی ہے اور آخر میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کرکٹ میں کچھ کریں نہ کریں، ان کو جتوانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اختلاف بھی کیا جاتا ہے اور اتفاق بھی کیا جاتا ہے ،دلچسپ نوگ جھونک ہے، اس سے کھلاڑیوں کے تعلقات کا پتہ چلتا ہے۔