| | | | | | |

شکیب الحسن کا ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل اہم ترین بیان آگیا

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

شکیب الحسن کا ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل اہم ترین بیان آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے تیاری مثالی نہیں ہے اور یہ بات انہوں نے صرف اپنے بارے میں ہی نہیں بلکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے متعلق بھی کی ہے اور کہا ہے کہ بورڈ نے بھی کوئی اچھا انتظام نہیں کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا شیڈول،پاکستانی ٹائمنگ کے ساتھ

بنگلہ دیش کے آل رائونڈر کی اپنی کرکٹ سرگرمیاں بھی زیادہ نہیں ہیں،اس وقت ان کی ٹیم زمبابوے سے ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہے،اس کا دوسرا میچ  آج ہوگا۔اس کے بعد امریکا میں 3 ٹی 20 میچز ہونگے۔ اگر ہم زمبابوے اور امریکہ کے خلاف اپنی کارکردگی پر غور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے بارے میں سوچیں تو یہ غلط ہوگا۔شکیب نے بی سی بی کے فیصلہ سازوں پر بھی انگلیاں اٹھائیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ بہتر ہوتا اگر وہ ملک کے روایتی لسٹ اے ٹورنامنٹ ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے سپر لیگ مرحلے کو معمول کے مطابق مکمل کرنے کے بجائے مختصر فارمیٹ کے ورژن میں کھیلتے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *