قتل مقدمہ میں نامزد شکیب الحسن کو پاکستان میں دوسرے ٹیسٹ سے باہر کیئے جانے کا امکان
ڈھاکا،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ
قتل مقدمہ میں نامزد شکیب الحسن کو پاکستان میں دوسرے ٹیسٹ سے باہر کیئے جانے کا امکان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ قتل کے الزام میں نامزد شکیب الحسن کو پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ سے باہر کئے جانے کا امکان ہے۔ ڈھاکہ میں احتجاج کے دوران گولی لگنے سے محمد روبیل کی موت کے بعد کرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ روبیل کے والد کی طرف سے ایک مقدمہ درج کیا گیا جس نے اپنے بیٹے کی موت کا الزام عوامی لیگ کے کئی رہنماؤں، بشمول رکن پارلیمنٹ شکیب اور اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ پر لگایا گیا تھا۔
اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نومنتخب صدر فاروق احمد نے کہا ہے کہ دعوے میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل کی جانب سے نوٹس ایشو ہونے کی نیوز تو سنی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو روکا جائے کہ وہ مقدمہ کے فیصلہ تک شکیب الحسن کو نہ کھلائیں لیکن نوٹس ہمیں موصول نہیں ہوا۔ویسے بھی وہ پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔اس کے بعد ہی ہم بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔