| | | | |

شکیب الحسن پاکستان سے واپس بنگلہ دیش نہیں جائیں گے،ڈرامائی شیڈول سیٹ

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

شکیب الحسن پاکستان سے واپس بنگلہ دیش نہیں جائیں گے،ڈرامائی شیڈول سیٹ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن پر اپنے ہی ملک کے دروازے بند ،یا خود ساختہ جلاوجنی۔معاملات خراب ہیں۔حسینہ واجد کی حکومت  میں پارلیمانی ممبر رہنے والے شکیب پر بدا منی اور قتل کی ایف آئی آر درج ہے۔کیس سپریم کورٹ  میں ہے اور بنگلہ دیش بورڈ کو نوٹس ملنے کے باوجود بورڈ نے شکیب الحسن پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے لیکن ساتھ مین اگلی پیش بندی بھی کی گئی ہے۔

قتل مقدمہ میں نامزد شکیب الحسن پاکستان کیخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں،فیصلہ جاری

مطالبہ یہ تھا کہ شکیب الحسن کو دوسرے ٹیسٹ سے باہر نکالا جائے اور واپس بنگلہ دیش لایا جائے لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کا کہا ہے اور یہی نہیں بلکہ جب بنگلہ دیش ٹیم پاکستان سے واپس اپنے ملک جائے گی تو شکیب الحسن ساتھ نہیں ہونگے۔وہ پاکستان سے براہ راست انگلینڈ چلے جائیں گے۔

انگلینڈ میں سرے کائونٹی کیلئے اییک 4 روزہ میچ کھیلیں گے۔اب ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہوئے انہیں درمیان میں 7 سمندر کراس کرکے صرف ایک 4 روزہ میچ کی پریکٹس کی کیا ضرورت تھی لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انہیں این اوسی جاری کردیا ہے۔بی سی بی نے سمرسیٹ کے خلاف سرے کے میچ کیلئے شکیب الحسن کو 5 سے 14 ستمبر تک کا این اوسی دے دیا ہے۔

کائونٹی میچ 9 سے 12 ستمبر تک شیڈول ہے۔شکیب الحسن انگلینڈ سے سیدھا بھارت جائیں گے اور اپنے ریڈ بال اسکواڈ کو جوائن کریں گے،جہاں بھارت کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ٹی 20 میچزکی سیریز 19 ستمبر سے کھیلی جانی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نہ صرف شکیب الحسن کی مدد کررہا ہے بلکہ وسقت پڑنے پر اسے قانونی معاونت بھی دے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *