قتل مقدمہ میں نامزد شکیب الحسن پاکستان کیخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں،فیصلہ جاری
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
قتل مقدمہ میں نامزد شکیب الحسن پاکستان کیخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں،فیصلہ جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شکیب الحسن بنگلہ دیش کے لئے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں۔فیصلہ ہوگیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ شکیب الحسن پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ بھی کھیلیں گے۔بورڈ کے صدر فاروق احمد نے کہا ہے کہ قتل کے مقدمہ میں یہ ابتدائی مرحلہ ہے۔ابھی بہت سے مرحلے باقی ہیں،جہاں بہت کچھ ہونا ہوتا ہے،اس لئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شکیب الحسن پر کوئی پابندی نہیں لگائے گا اور وہ اپنے ملک کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔
بی سی بی حکام نے پہلے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد شکیب کی مستقبل میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ سپریم کورٹ کے وکیل شاجب محمود عالم نے ہفتے کے روز بی سی بی کو ای میل اور رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعے ایڈووکیٹ محمد رفین الرحمان کی جانب سے قانونی نوٹس بھیجا جس میں شکیب کو ہر قسم کی کرکٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ شکیب کو ایک کیس میں نامزد کیا گیا ہے اس لیے وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں نہیں رہ سکتے۔جب تک وہ مجرم ثابت نہیں ہو جاتا ہم اسے کھیلنے پر مجبور کریں گے۔ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان سیریز کے بعد بھارت جائے گی اور ہم اسے کھیلتے دیکھناچاہتے ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ 30 اگست ست راولپنڈی میں کھیلیں گے۔