| | | | | |

شکیب الحسن کا تمیم اقبال پر حملہ

ڈھاکا،کولکتہ:کرک اگین رپورٹ

شکیب الحسن کا تمیم اقبال پر حملہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے سابق کپتان اور بنگلہ دیش کرکٹ کی ہیڈلائنز بنے تمیم اقبال پر حملہ کردیا ہے اور اسے خود غرض قرار دیتے پچگانہ سوچ کا حامل کرکٹر کہا ہے۔

بھارت میں موجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے یہ انٹرویو ایک بنگلہ دیشی چینل کو دیا اور کہا ہے کہ یہ ایک خود غرض کرکٹر ہے،اسے ٹیم کی ضرورت کا احساس نہیں۔خود کو سنچری کیلئے اہمیت دے گا ،ٹیم ہارے،اسے کوئی فرق نہیں پڑےگا۔آدھا ان فٹ کھلاڑی ورلڈکپ کیلئے دھوکا ہے اور میں دھوکا پسند نہیں کرتا۔

ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود افغان پیسر،بنگلہ دیشی کپتان کا ریٹائرمنٹ اعلان

شکیب الحسن نے یہ حملہ اس بات کے جواب میں کیا ہے،جب بدھ کو بنگلہ دیش کے ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کئے جانےوالے تمیم اقبال نے اپنے اخراج کو سازش قرار دیا اور کہا تھا کہ میں قریب فٹ تھا لیکن مجھے جان بوجھ کر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ ٹیم سلیکشن پر بڑی سیاست،،ایک کرکٹر نے بھانڈا پھوڑدیا،دوسرے کا انتظار

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *