شعیب ملک اہلیہ کے ساتھ رومانوی موڈ اور دورے پر
کرک اگین رپورٹ
شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثنا جاوید ان دنوں ہنی مون دورے پر ہیں۔شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں۔پرسکون مقام پر رومانوی انداز ہے اور بے فکری ہے۔ایسے کہ جیسے زندگی کی شروعات ہیں۔
شعیب ملک نے اس سال کے شروع میں اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کو طلاق دی تھی اور ساتھ ہی اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔
کرکٹ فینز شعیب ملک کے فیصلے سے تاحال ناخوش ہیں اور اب بھی ان پر تنقید کی جاتی ہے۔