ہرارے۔ کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر ہے اور کرکٹ کے حوالے سے
کرکٹ کی دنیا سے ایک بڑی بریکنگ نیوز سامنے آئی ہے کہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جہاں ایک طرف دنیا ورلڈ کپ کے شیڈول کی تیاریوں میں مصروف ہے، وہیں 40 سالہ ال راؤنڈر سکندر رضا نے اس اہم موڑ پر، جبکہ ابھی ان کے پاس کافی وقت باقی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ساتھ اپنے عزم، چیلنج اور زندگی کے اصل مقصد پر بھی روشنی ڈالی اور ایک خاص ‘نعمت’ کے حصول کا ذکر کیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ نعمت کیا ہے؟ وہ کب کرکٹ کو خیرباد کہیں گے؟ اور کیا 40 سال کی عمر میں سکندر رضا اپنے ان عزائم اور بڑے دعووں کو سچ ثابت کر پائیں گے۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فارمیٹ میں تبدیلی اور ایک سپر سیون کا اضافہ پسند آیا ہے
سپر سیون کا آئیڈیا بہت پسند آیا ہے۔ میرے خیال میں جو ٹیمیں اچھا کھیل پیش کرتی ہیں، وہ ورلڈ کپ میں زیادہ میچز کھیلنے کی مستحق ہیں۔ جہاں تک زمبابوے کی بات ہے تو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے ہی ملک (ہوم گراؤنڈ) میں ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملنا کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے۔
زمبابوے کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور افغانستان کے ساتھ رکھا گیا ہے، جس میں اس کی حتمی جگہ کا فیصلہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔
زمبابوے کے کپتان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے ۔ریٹائرمنٹ کے موقع پر اگر ورلڈ کپ آجائے تو اس سے بہتر پلیٹ فارم نہیں۔مجھے امید ہے کہ مجھے موقع ملے گا اور میں پرفارم کروں گا۔
