کولمبو،کرک اگین رپورٹ
بھارتی کھلاڑیوں کے سومیا سرکار کوفحش اشارے،گالیاں،امپائرمتحرک،ریفری خاموش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ یہ تو سب کو معلوم ہوچکا ہوچکا ہے کہ ایشیا کپ 2023 ایمرجنگ ایونٹ کا فائنل کل پاکستان شاہینز اور بھارت اے کھیلیں گے۔سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا اوربھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا۔بھارتی ٹیم کی فتح بظاہر آسان تھی لیکن اگر جس نے میچ دیکھا ہو،اسے علم ہوگا کہ کل سیمی فائنل میں اسے جیت کیلئے مشکلاے رہیں۔پہلے بیٹنگ ناکام تھی،اسکور زیادہ نہ بن سکے۔آخری ٹیل اینڈرزکی وجہ سے 200 سے اوپر جاسکے۔پھر جوابی اننگ میں بنگلہ دیش نے پہلے 100 اسکور جس انداز میں کئے تھے،اس سے بھی بھارت کو خطرہ ہوا لیکن پھر اچانک بنگلہ دییشی بیٹرزکی ناکامی نے بھارت کو کامیابی کی جانب موڑدیا۔
یہ ایک ٹینس میچ تھا،اس میں بھارتی اے ٹیم کے کھلاڑی سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنےمیں ناکام رہے۔ایک موقع پر سومیا سرکار کے کیچ آئوٹ پر پہلے فیلڈر نے گندے الفاظ بولے۔پھر ساتھ گزرتے ایک فیلڈر نے بھی غلط لفظ بولے۔سومیا سرکار نے شکایت کیلئے بھارتی کپتان سے شکایت کی تو انہوں نے بھی آگے سے غصہ میں یہی جواب دیا۔
پاکستان اور بھارت ایشیا کپ فائنل میں مدمقابل آ گئے
ساری بھارتی اے ٹیم اکٹھی ہوئی تو امپائر بھاگے آئے۔انہوں نے بیچ بچائو کروایا۔ایسے میں ایک بھارتی فیلڈر نے سومیا سرکار کے سامنے ہاتھ جوڑے۔
اب ہوا کیا تھا۔واقعہ یہ تھا کہ بال تیزی سے ان کے بیٹ کے قریب سے گزری اور پیڈ پر لگ کر فضا میں گئی،فیلڈر نے ڈائیو لگاکرکیچ پکڑا۔بیٹر سومیا سرکار یہ پوچھ رہے تھے کہ یہ کیچ آئوٹ دیا گیا ہے یا ایل بی،اس پر بھارتی کھلاڑیوں نے ایسی تیسی کردی۔آئی سی سی میچ ریفری نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور یہ ایک عجب بات ہے،اس لئے کہ اس میں کئی جونیئرز بھی کھیل رہے ہیں۔