بلوم فائونٹین،کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقا،انگلینڈ کا پہلا ون ڈے آج،بین سٹوکس پرریڈ لائن ،آرچر کی واپسی،بورڈز کی لڑائی،سپرلیگ ٹیبل کیلئے اہم۔جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی 3 ایک رزہ میچزکی سیریز کا آج آغاز ہورہا ہے۔یہ سیریز کئی اعتبار سے نئے رنگ لے آئی ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور جنوبی افریقا کے بورڈ آمنے سامنے ہوگئے ہیں۔ورلڈکپ سپرلیگ ٹیبل پر جنوبی افریقا کے لئے ٹاپ 8 میں آنے کا ورنہ ورلڈکپ کوالیفائر۔انگلینڈ کے پاس ٹیبل پر ٹاپ کرنے کا موقع ہے۔ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بین سٹوکس پر ان کے اپنے ہی کپتان جوس بٹلر نے سرخ لائن کھینچ دی ہے۔22 ماہ بعد جوفرا آرچر کی واپسی ہورہی ہے۔
بین سٹوکس کی ٹی 20 ورلڈکپ پرفارمنس کے بعد دبائو ہے کہ وہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لیں اور اس سال کا ورلڈکپ کھیلیں،کوچز بھی یہی چاہتے ہیں لیکن اب جب کہ انگلینڈ کی میگا ایونٹ تیاری کی عملی مہم شروع ہونے لگی ہے۔کپتان جوس بٹلر نے بین سٹوکس پر سرخ لائن کھینچ ڈالی۔کہتے ہیں کہ بین سٹوکس ہمارے ورلڈکپ پلان کا حصہ نہیں ہیں،یوں ان کی واپسی اب مشکل ہوگی۔
ادھر جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا پہلا ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج جمعہ 27 جنوری کو بلوم فائونٹین میں کھیلا جارہا ہے۔میچ دوپہر کو شروع ہوگا۔جوفرا آرچر توجہ کا مرکز ہونگے۔22 ماہ بعد انٹرنیشنل پیسر کی واپسی ہوگی۔
نیا لطیفہ،ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل،حلف اٹھالیا
یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ پوائنٹس ٹیبلپر پروٹیز کے لئے بڑی اہم ہے۔جنوبی افریقا کی عملی طور پر یہ آخری ون ڈے سیریز ہے۔اب تک وہ 16 میچز کھیل چکے ہیں۔ان 3 میچزکے بعد انہوں نے آسٹریلیا سے 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کھیلنی تھی لیکن وہ ملتوی کی جاچکی ہے۔یوں اس کے پوائنٹس آسٹریلیا کو ملیں گے۔ااس کے ساتھ پروٹیز کے 2 ون ڈے میچز باقی ہیں جو نیدرلینڈز سے نہیں ہوسکے تھے۔اب اس کی59 پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں پوزیشن ہے۔یہ تینوں میچز جیتے اور سلو اوور ریٹ کا مرتکب نہ ہوتو اس کے 89 پوائنٹس ہونگے۔یوں وہ ایک پوائنٹ کی برتری سے ویسٹ انڈیز سے آگے نکل کر ٹاپ 8 میں شامل ہوکر ورلڈکپ کی سیٹ پلی کرسکتا ہے۔ایک شکست اسے ورلڈکپ کوالیفائر میں دھکیل دے گی۔انگلینڈ تینوں میچز جیتے تو وہ 155 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کرجائے گا۔
ادھر سیریز سے قبل کرکٹ جنوبی افریقانے انگلینڈ پر نیا اٹیک کیا ہے۔یہ سیریز 2020 کے شروع میں تھی،جب انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کے بعد کووڈ-19 کی وجہ سے دورہ ادھورا چھوڑ گئی تھی۔کرکٹ جنوبی افریقا کے چیف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی اس حرکت سے ہم کو ملین پائونڈز کا نقصان ہوا۔تاحال انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس کا مداوا نہیں کیا ہے۔ہم ان سے ناراض ہیں۔