سنچورین ،کرک اگین رپورٹ
لاٹھی چارج ،ریزا نے پاکستانی بائولرزکا بھرکس نکال دیا،پہلی ںسنچری،پروٹیز سیریز بھی جیت گئے
ریزا ہینڈرکس 2014 میں ٹی 20 ڈبیوکرنے والے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اب تک 77 ٹی ٹٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے 87 سکور ان کا ہائی تھا۔ کبھی سینچری نہیں کر سکے۔ پاکستان نے اپنے خلاف یہ اعزاز بھی انہیں دلوا دیا ہے۔ سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈبل سنچری پلس کا ہدف عبور کر کے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔اب تیسرا میچ رسمی کارروائی بن کر رہ گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 206 رنز بنائے تھے ۔صائم ایوب نے شاندار 98 رنز بنائے وہ بدقسمتی سے دو رنز کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔ ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے اس کے لیے انہیں موقع ہی نہیں دیا ۔ایسا لگتا تھا کہ انہوں نے بہترین اننگ کھیلی۔ 57 بالز یہ اننگ تھی لیکن اس کے جواب میں جب ریزاہینڈرکس نے لاٹھی چارج کیا تو پھر ان کے نیچے حارث رؤف بھی آئے اور ایسی بری مار پڑی کہ الامان۔ الحفیظ۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
ہینڈرکس 63 بالز پر 117 رنز پر آؤٹ ہوئے۔اور ان کے ساتھ ڈیئر ڈوسین 66 رنز پرناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقہ نے 3 بالز قبل 210 رنز بناکر 7 وکٹ سے میچ جیت لیا ۔
پاکستان نے 28 رنز پر دو وکٹیں حاصل کر لی تھیں لیکن ان دونوں نے تیسری وکٹ پر 157 اپنے رنز کی شراکت بنائی ہے۔
پاکستان کی جانب سے جہانداد خان 40 رنز دے کر 2 وکٹیں لے گئے ۔
حارث رؤف کو 3 اوورز میں 44 رنز کی مار پڑی ہے۔شاہین 3.5 اوورز میں 33 رنز دے گئے ۔