| | |

سری لنکا زمبابوے سے پہلا ون ڈے نہ جیت سکا

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

Getty Images/AFP

سری لنکا زمبابوے سے پہلا ون ڈے نہ جیت سکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم ورلڈکپ ناکامی کے بعد کھیلاجانے والا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ زمبابوے کے خلاف  جیتنے میں ناکام رہی ہے۔مگر خوش قسمتی سے ہاری  نہیں ہے۔

ہوا یہ ہے کہ کولمبو میں بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہیں ہوسکا اور بے نتیجہ ختم کردیا گیا ہے۔میزبان سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور  اسالانکا کی سنچری کی وجہ سے 9 وکٹ پر 273 اسکور بنائے۔

جواب میں زمبابوے نے 4 اوورز میں 2 وکٹ پر12 اسکور بنائے تھے کہ بارش آگئی اور پھر کھیل ممکن نہ ہوسکا۔میچ ختم کردیا گیا۔یوں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ  بے نتیجہ ہوگیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *