کراچی،کرک اگین رپورٹ
دورہ سری لنکا،پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن،بابر اعظم سمیت کون کون شریک۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان بیگ اٹھائے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے ہیں۔جہاں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا۔بابر اعظم حج ادائیگی کے بعد کل ہی پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے آتے ہی کیمپ کی فکر کی ہے۔
حج سے واپسی،بابر اعظم نے گھر میں آتے ہی سب سے پہلے کیا چیز مانگی
بابر اعظم نوجوان پلیئرز کو ٹپس دے رہے ہیں اور زوروشور سے پریکٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔اس کیمپ میں کچھ نوجوان کھلاڑی اضافی بھی بلائے گئے ہیں لیکن سری لنکا کے دورے میں شامل پلیئرز میں سے 88 فیصد پلیئرز آج ٹریننگ میں شریک ہیں۔
نسیم شاہ امام الحق کو تیز بائولنگ کرتے دکھائی دیئے،بابر اعظم نے قریب 80 روز بعد مکمل بیٹنگ پریکٹس کی ہے۔پہلا ٹریننگ سیشن ختم ہوگیا ہے۔دوسرا دوپہر کے بعد شروع ہوگا۔قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کیلئے 9 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔
بابر اعظم کی ٹنڈ رونمائی،گھر پہنچنے پر کس نےا ستقبال کیا،جانیئے