کولمبو،کرک اگین رپورٹ
سری لنکن فیلڈرکی چھکے کو بدلنے کی کوشش ناکام،پکڑے گئے،ریکارڈ13 ویں جیت اہم۔ایشیا کپ سپر 4 میچ میں بنگلہ دیش کی شکست اور سری لنکا کی ریکارڈ جیت کے علاوہ ایک متنازعہ چھکے کو روکنےکی ناکام کوشش نے سری لنکن فیلڈر کی سپورٹس سپرٹ پر انگلی اٹھادی۔
یہ بنگلہ دیشی اننگ کے 48 ویں اوور کی تیسری بال تھی۔تھیکانے نیسم کو بال کررہے تھے۔انہوں نے اونچا شاٹ کھیلا۔بائونڈری لائن پر کھڑے متبادل کھلاڑی دوشن ہیمنتھا نے اونچی چھلانگ لگائی،گیند کو ہاتھ میں پکڑا۔ان کو یقین تھا کہ ان کے پائوں بائونڈری لائن کے باہر گریں گے،انہوں نے اپنی جانب سے بال واپس میدان میں ڈالی اور گرے لیکن ٹی وی امپائر نے طویل چیک اپ کے بعد اسے چھکا قرار دیا،کیونکہ پائوں بائونڈری کے باہر ٹکرائے تھے۔
ایشیا کپ،پاکستان بنام بھارت ،کون ہیرو،کون زیرو ،11 کھلاڑی طے،نام جاری
بنگلہ دیش 21 رنز سے ہارگیا ہے۔سری لنکا کی ایک روزہ کرکٹ میں یہ مسلسل 13 ویں فتح ہے۔یوں اس نے 13 ون ڈے میچز مسلسل جیت کر مسلسل فتوحات میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی12 کامیابیوں کا ریکارڈ توڑ دیا،اب آسٹریلیا کی 21 کامیابیاں بنیادی ریکارڈ ہے لیکن سری لنکا کے پاس ان فتوحات میں اہم ریکارڈ یہ بھی ہے کہ اس نے تمام 13 میچز میں حریف ٹیم کو آل آئوٹ کیا ہے۔
ایشیا کپ سپر4میں بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری شکست،فائنل ریس سے آئوٹ