ملتان،کرک اگین رپورٹ۔سلطانز پھر ملتان پہنچ گئے،ناکامی کے باوجود اگلے 2 میچز 2 اعتبار سے اہم ہوگئے،بارش کا امکان بھی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں اپنے آخری 2 میچز کیلئے ملتان پہنچ گئی ہے۔لاہور سے اپنےہوم گرائونڈ میں آنے والی ٹیم اب پلے آف ریس سے باہرہے لیکن اس کے2 میچز جو شیڈول ہیں،وہ 2 اعتبار سے اہم ہیں۔دوسری جانب پیر 5 مئی کو ملتان میں بارش کی پیشگوئی بھی ہے۔
ملتان سلطانز کا 5 مئی کو 9 واں میچ پشاور زلمی سےہے اور11 مئی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔یہ دونوں میچز ملتان کیلئے اہم نہ سہی لیکن زلمی اور گلیڈی ایٹرز کیلئے اہم ترین ہونگے۔سلطانز خاص کر زلمی کو ہراکر اپنا فائدہ کرے نہ کرے،پزاور زلمی کا بوریا بستر گول کردے گی اور یہی حالات ممکن ہیں کہ گلیڈی ایٹرز کیلئے آخری میچ میں بن جائیں۔اس طرح دلچسپی کا یہ پہلو موجود رہے گا۔
دوسر اہم پہلو یہ ہے کہ سلطانز نے پی ایس ایل میں اپنا سفر 2018 سے شروع کیا تھا،وہ اس کا بدترین سیزن نہیں تھا،بھلے پلے آف نہیںملا لیکن 10 میں سے 4 میچز جیتے اور 6 ہارے تھے۔2019 کےاگلے سیزن میں ملتان سلطانز نے10 میچز کھیلے اور صرف 3 جیتے اور 7 ہارے تھے۔اس کے بعد سے فتوحات زیادہ رہیں،آخری 4 سال سے فائنل کھیلا لیکن اس بار کیا ہونے جارہا ہے۔8 میں سے ایک میچ جیتا ہے تو باقی 3 میچز جیت جائے تو 2019 کے سیزن کے برابر ہوگا لیکن اگر اگلے 2 میں سے ایک میچ بھی ہارا تو یہ ہسٹری کا بد ترین انجام ہوگا جب فتوحات نہ ہونے کے برابر اور ناکامیاں ٹوٹل میچز کے قریب ہونگی۔
ادھر ملتان میں پیر 5 مئی کو بارش کی پیشگوئی ہے۔یہ بارش جمعہ کی شام بھی ہوچکی ہے۔