برسبین،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا چیمپئن کون ہوگا،یہ ہےوہ سوال جس کے جواب کے لئے دنیا کی ٹاپ ٹیمیں آسٹریلیا کے میدانوں میں اترچکی ہیں،فیصلہ تو 13 نومبر کو ہوگالیکن اس سے قبل اندازے اور تبصرے جاری ہیں۔ایسے میں جب ممتاز نام اپنی رائے دیں گے تو کرکٹ فینز ضرور متوجہ ہونگے۔
گزشتہ روز بھارت کے سابق کپتان اور ممتاز کرکٹ پنڈت سنیل گاواسکر نے پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی تھی،اسے بے حد سراہا گیا تھا۔آج انہوں نے ٹی 20 چیمپئن کا نام بھی بتایا ہے۔گاوسکر کے نزدیک 2 ہی ٹیمیں یہ ٹرافی اٹھانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ایک میزبان آسٹریلیا اور دوسرا ان کا ملک بھارت۔انہوںن نے نے انگلینڈ سمیت کسی اور ٹیم کا نام نہیں لیا ہے۔
بابر اعظم کی سنیل گاواسکر سے ملاقات،اہم باتیں،خاص تحفہ
ایک اور سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی کی رائے بھی یہی ہے۔اب ان میں سے ایک بھارتی اور دوسرا آسٹریلین ہے۔دونوں نے اپنے اپنے ملک کو ساتھ رکھا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کیوں اس بات کے لئے فیورٹ نہیں سمجھی جارہی ہے۔سادہ سا جواب ہے کہ بیٹنگ مسائل ہیں۔بگ ہٹرز کی کمی ہے۔ساتھ میں میچ ونرز زیادہ نہیں ہیں۔
سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے نزدیک ورلڈ ٹی 20 چیمپئن وہ ملک ہوگا جو پاکستان اور بھارت کا 23 اکتوبر کا میچ جیتے گا۔