چندی گڑھ۔کرک اگین رپورٹ۔سوریا ونشی شو،پھر بھی ان کی ٹیم آئی پی ایل فائنل سے باہر۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی پی ایل 2026 کے دوسرے الیمنٹر میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے راجستھان رائلز کو 7 وکٹ سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،جہاں اس کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلورو سے ہوگا۔یہ مقابلہ 31 مئی کو احمد آباد میں ہوگا۔
سوریا ونشی کی وحشت ناک اننگز ایونٹ میں جاری رہیں لیکن انہوں نے اس ناک آئوٹ میں بھی سلسلہ جاری رکھا اور47 بالز پر 96 رنزکرگئے،انہوں نے7 چھکے اور 8 چوکے لگائے لیکن انہیں اپنا جیسا اگرچہ نہ ملا،ان کی ٹیم نے بہرحال 6 وکٹ پر 214 رنزبنائے۔
جواب میں گجرات ٹائٹنز نے ہدف صرف 3 وکٹ پر 18.4 اوورز میں پورا کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔اہم بات کپتان شبمان گل کی شاندار سنچری تھی۔انہوں نے53 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔
