لکھنو،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل 2023 کے اہم ترین میچ میں ممبئی انڈینز کو 5 رنزکی سنسنی خیز شکست ہوگئی۔ٹیم جیتاہوا میچ ہارگئی۔یوں پلے آف تک رسائی مشکل میں پڑگئی ہے۔آخری اوور کرنے والے محسن خان نے باقی ماندہ 10 اسکور پر کیا کمال اوور ڈالا۔صرف 5 رنزدیئے۔سیٹ بیٹر ٹم ڈیوڈ 32 اورکیمرون گرین 5 رنزبناکر گھر کو لوٹ لئے۔لکھنو سپرجائنٹس 5 رنزسے کامیاب قرار پائی۔
سوریا کمار یادیو ایک اہم ترین میچ میں اپنی ٹیم کیلئے وکٹ پر سونے کے لئے لیٹ گئے،لیٹے ایسے کہ وکٹ اڑی۔گرے ایسے کہ جیسے کھیلناہی نہیں آتا،یہ سب اس لئے ہوا کہ انہوں نے ایک مضحکہ خیز سٹروک کھیلا۔
آئی پی ایل 2023، اتنی سنسنی خیزی،9 میچز میں 9 ہی امیدوار،آج ایک کا چانس
لکھنو میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2023 کے اہم ترین شو میں نتیجہ سے قبل بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ممبئی انڈینز اہم ترین شو میں 178 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں تھی۔پہلی وکٹ 90 پر گری۔دوسری 103 پر لیکن 115 تک 2 ہی آئوٹ تھے۔36 بالز پر صرف 62 رنزدرکار تھے۔ایسے میں امیدوں کے مرکز سوریا کمار یادیو 9 بالز کھیلنے کے باوجود صرف 7 رنزبناکر یش ٹھاکر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔زمین بوس ہوئے۔الٹے گرے،بیلز بکھر گئیں،وکٹیں اڑگئیں۔ان سے قبل ایشانت شرما59 اور روہت شرما 37 رنزبناکرآئوٹ ہوگئے۔
اس میچ سےقبل ممبئی انڈینز کے 12 میچز میں 14 اور لکھنو سپر جائنٹس کے12 میچزمیں 13 پوائنٹس تھے۔18 ویں اوور ،میں 145 تک 5 ویں وکٹ بھی گرگئی تھی۔19 ویں اوور میں اچھا اسکور مل گیا۔یوں ممبئی انڈینز 6 بالز پر 11 رنزکی دوری پر تھے۔ٹم ڈیوڈ اور کیمرون گرین امیدوں کا مرکز تھے۔بائولر محسن خان نے کمال کردیا۔شروع کی 4 بالز پر صرف 2 رنزدیئے۔اب 2 بالز پر 9 رنزباقی تھے۔پھر مزید 3 رنزبن سکے۔20 اوورز تمام ہوگئے،ممبئی اننگ کا 5 وکٹ پر 172 کے ساتھ فل سٹاپ تھا۔5 رنزکی شکست ماتھے کا داغ بن گئی۔
اس سے قبل لکھنو سپر جائنٹس نے پہلے کھیل کر 20 اوورز میں3 وکٹ پر 177 اسکوربنائے۔مارکس سٹوئنز نے47 بالز پر 89 کی دھواں دھار اننگ کھیلی۔کپتان کرنل پانڈیا نے 49 رنزبنائے۔