سڈنی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس پجکر 18 منٹ اور سڈنی میں شام 4 بجکر 18 منٹ تک کورز وکٹ پر موجود تھے اور ہلکی بارش جاری تھی،امپائرز نے دن کے خاتمہ کا اعلان کردیا ہے۔اب میچ کل تیسرے روز شروع ہوگا۔
سڈنی ٹیسٹ،کھیل کیوں رکا،امپائرزنے شان مسعود سے کیا شرط رکھی،سابق کرکٹرزبرس پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سڈنی میں پاکستان آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز لنچ کے وقفہ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں اور امپائرز میں تکرار ہوئی اور خراب روشنی کی بنیاد پر جب کھیل روکا گیا تو بظاہر اتنا اندھیرا نہیں تھا کہ کھیل رک جاتا۔مبصر مائیکل وان نے اسے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے مایوس کن اور مذاق اڑانے والا لمحہ قرار دیا ہے۔وسیم اکرم نے بھی کہا ہے کہ ماڈرن ڈے میں اگر ایسا ہے تو حیرتناک ہے۔
مائیکل وان نے کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بگ بیئرز ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ لبوشین اور سمتھ ٹھیک کھیل رہے ہیں۔ان کو کوئی ایشو نہیں ہے۔امپائرز کھیل جاری رکھ سکتے تھے۔میں یہ برادشت نہیں کرسکتا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ایسا کیا جائے۔ایسے لمحات آتے رہتے ہیں۔
ایڈم گلکرسٹ نے بعد میں انکشاف کیا ہے کہ امپائرز نے ایک شرط پر کھیل جاری رکھنے کی پیشکش کی کہ پاکستانی کپتان شان مسعود دونوں اینڈز سے اسپنرز لگادیں۔پاکستانی کپتان شان مسعود اپنے پیسر عامر جمال کو جاری رکھنا چاہتے تھے۔اس پر وسیم اکرم نےکہا ہے کہ میں شان سے اتفاق کرتا ہوں کہ بغیر بڑی وجہ کے وہ کیوں اپنا پیسر استعمال نہ کریں۔
ڈیوڈ وارنرکا سیریزمیں چوتھی بار کیچ ڈراپ،آسٹریلینز کےقہقہے،میچ رک گیا،تلخ کلامی،بائونڈری پر کوچنگ
مارک وا نے کہا ہےکہ یہ کیا بات ہوئی۔سٹیو سمتھ اس سے ملتی جلتی روشنی میں ہک شاٹ کھیل گئے۔کوئی ایشو نہ تھا۔اب کیسا ہوگیا۔آسٹریلینز کو فرنٹ سے کھیلنا چاہئے۔
وان کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) اب اس پر خود فیصلہ کرے اور بہتر قوانین لائے۔
آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 116 اسکور بنائے تھے کہ بادلوں اور اندھیرے کے سبب کھیل روک دیا گیا۔