سلہٹ،کرک اگین رپورٹ
سلہٹ ٹیسٹ،کیوی بیٹرنے بنگلہ دیشی فیلڈرکے پائوں پر دے مارا،سٹریچرسےباہر ہسپتال منتقل ۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے ایک میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو بڑا نقصان۔کیوی بیٹر نے مار کرزخمی کردیا،فیلڈرکو سٹریچرپر لاد کر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
یہ واقعہ سلہٹ میں جاری 2 میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پیش آیا ہے۔یہ کیوی اننگ کا 22 واں اوور تھا۔نعیم نے نکولس کو بال کی۔نکولس نے اسے سخت انداز میں مارا۔ ذاکر حسن نے بال سے بچنے کے لیے چھلانگ لگائی لیکن ناکام رہے کیونکہ گیند ان کے دائیں پاؤں پر لگی۔ وہ فوری طور پر درد سے نیچے گرگئے اور بری طترح کراہتے دیکھے گئے۔،فزیو کی مدد کے بعد بھی ان سے کھڑا نہیں ہوا گیا تو وہ ایک پائوں پر تھے۔پھر کیا تھا۔
ذاکر حسن کو میدان سے باہر لے جانے کیلئے مدد لی گئی۔ وہ فزیو کی مدد سے اسٹریچر تک گئے جو کہ گرائونڈ میں تھا۔ جس پر اسے لٹانے کیلئے کافی تگ ودد کرنی پڑی۔لگتا ہے سیدھے پیر پر مارا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے کھانے کے وقفہ تک 2 وکٹ پر 78 اسکور بنالئے تھے اور کین ولیمسن پچ پر موجود تھے،بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگ میں 310 رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی۔