| | | |

ٹی20 ونر معین علی انگلش کرکٹ بورڈ پر پھٹ پڑے

ایڈیلیڈ،کرکا گین رپورٹ

انگلش آل رائونڈر اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے ونر معین علی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنے ہی بورڈ کے خلاف برس پڑے ہیں۔انہوں نے شرمناک جیسے الفاظ استعمال کیے ہیں۔

معین علی کو یہ غصہ اس لئے بھی ہے کہ انکو جشن منانے کا موقع نہیں ملا۔انگلش ٹیم نے اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا ہے اور اگلے چیلنج کے لئے میلبرن سے ایڈیلیڈ پہنچ چکی ہے۔جہاں جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔اسی ہفتہ ہی انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم پاکستان کے دورے کے لئے پہلے مرحلہ میں ابوظہبی اترے گی،جہاں 2 ہفتہ کے ٹریننگ کیمپ کے بعدیکم دسمبر سے پاکستان میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔معین علی ایک روزہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

شاہین آفریدی کی ڈرامائی سکیننگ رپورٹ ،بڑی نیوز

ایسے میں معین علی کہتے ہیں کہ یہ کیا بات ہوئی۔میگا ایونٹ کھیلا ہے،اس کا جشن تک نہیں مناسکے اور ایک سیریز کھیلنے چل پڑے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک شرمناک شیڈول ہے۔ای سی بی کو اسے بناتے ہوئے خیال کرنا چاہئے تھا۔

آسٹریلیا میں ایک روزہ میچز کا شیڈول

پہلا ون ڈے،17 نومبر

دوسرا ون ڈے،19 نومبر

تیسرا ون ڈے،22 نومبر

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *