ڈربن،کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بھارت جنوبی افریقا میں پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں کامیاب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک دن پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کے ورلڈ چیمپین اسٹریلیا کو ایک روزہ کرکٹ میں شکست دے دی ،تو اسی روز شام میں پاکستانی وقت کے مطابق رات گئے بھارتی کرکٹ ٹیم جو کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ چیمپیئن ہے، اس نے جنوبی افریقہ میں جا کے میزبان ٹیم کو بہرحال 61 رنز سے ہرا دیا ۔
یوں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ چیمپین کی ٹیم اپنے عزت بچانے میں کامیاب رہی، کیونکہ یہ فائنلسٹ تھے سال کے وسط میں جون میں جب امریکہ اور ویسٹ انڈیز کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل تھا تو بھارت جنوبی افریقہ کو ہرا کر جیتا تھا۔ ڈربن میں کھیلے گئے تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم نے سنجو سامسن کی سنچری کی وجہ سے 8 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ انہوں نے 50 بالیں کھیلی ،10 چھکے لگائے ۔ یہ ٹی 20 انٹرنیشن میں ان کی مسلسل دوسری سنچری تھی ۔گزشتہ ماہ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف بھی ایک سنچری بنائی تھی تو مسلسل دو سنچریاں ٹی ٹونٹی میں کرنے والے وہ دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔
ڈربن،سنجو سیمسن کی مسلسل دوسری ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری،بھارتی قومی ترانہ رک گیا
یہ بھارت کی ایک قسم کی نئی ٹیم ہے جس کے کپتان سوریہ کمار یادو ہیں اس کے وجود نئی سیٹ ہوتی ہے ٹیم نے پروٹیز کے ملک میں جا کے اس کو پہلے میچ میں ہرا کر ایک جاندار پیغام دیا ہے۔ جنوبی افریقا جواب میں 17.5 اوور یعنی اننگز کی 13 گیندیں قبل 141 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔ ہینری کلاسین 25 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر تھے ۔بھارت کی جانب سے روی بشونی نے تین اور چکر ورتھی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔