ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں جمعہ 4 نومبر کو 2 اہم میچز ہونگے۔سپر 12 کے گروپ 1 میں ٹیموں کی سیمی فائنل کی جنگ عروج پر ہوگی۔پہلا میچ صبح پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کھیلیں گے۔دوسرا میچ دوپہر ایک بجے میزبان آسٹریلیا اور افغانستان کھیلیں گے۔دونوں میچز ایڈیلیڈ میں ہونگے۔
ٹیبل پر نیوزی لینڈ کا پہلا نمبر ہے۔انگلینڈ کا دوسرا اور آسٹریلیا کا تیسرا ہے۔تینوں کے برابر 5،5 پوائنٹس ہیں۔ان میں سے 2 ٹیمیں اپنا آخری میچ جمعہ کو کھیل رہی ہیں۔سیمی فائنل میں جانے کے لئے لازمی فتح درکار ہوگی۔اس کے بعد بھی ہفتہ کے سری لنکا میچ کا انتظار ہوگا۔سری لنکا کے 4 پوائنٹس ہیں۔وہ ان 2 ٹیموں کے جمعہ کو جیتنے کی صورت میں انگلینڈ کو ہراکر بھی فائنل میں نہ جاسکے گا،
ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل،گروپ ون کی ڈرامائی صورتحال ،ترپ کا پتا کس کے پاس
ایک الٹا کام کیا ہوسکتا ،اگر ہوا تو وہ یہ کہ افغانستان آسٹریلیا کو ہرادے یا آئر لینڈ نیوزی لینڈ کو،لیکن شکست کی صورت میں گھر جانا پکا ہوگا،اس کا امکان کم ہے۔
فرض کریں کہ دونوں ٹیمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اپنے میچز جیت لیں تو 7،7 پوائنٹس ہونگے۔اب اگر ہفتہ کو انگلینڈ ہارگیا تو یہ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں ہونگی اور اگر جیت گیا تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا،اس لئے آج یہ بڑی ٹیمیں پہلے کھیلنے کی صورت میں زیادہ اسکور کرنے،بڑے مارجن سے جیتنے کی کوشش کرتی نظر آئیں گی۔
انگلینڈ کے خلاف شکست کے باوجود نیوزی لینڈ اب بھی کوالیفائی کرنے کے لیے ٹاپ پر ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف اپنے آخری میچ میں کسی بھی مارجن سے جیت کافی ہوگی۔ یہاں تک کہ اگر وہ صرف ایک رن سے بھی جیت جائیں تو بھی سیٹ پکی ۔ایک صورت میں وہ باہر ہوسکتا،اگر آسٹریلیا تقریباً 152 رنز سے افغانستان اور انگلینڈ سری لنکا کو تقریباً 95 رنز سے ہرادے تو کیویز باہر ہونگے جو بہت حد تک ناممکن ہے۔اگر جمعہ کو نیوزی لینڈ آئرلینڈ سے ہار جاتا ہے تو اسے امید کرنی ہوگی کہ آسٹریلیا بھی افغانستان سے ہار جائے گا۔ اس کے بعد، نیوزی لینڈ جب تک کہ وہ بڑے مارجن سے نہیں ہارے انگلینڈ-سری لنکا میچ کے فاتح کے ساتھ کوالیفائی کر لے گا۔
جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، اگر تینوں ٹیمیں گروپ میں اپنے آخری گیمز جیتتی ہیں تو آسٹریلیا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ ایک ناموافق جنگ میں اترے گا۔ ظاہر ہے کہ وہ افغانستان کو ہرانا اور نیوزی لینڈ یا انگلینڈ میں سے کم از کم ایک کو اپنا آخری میچ ہارنا پسند کریں گے۔ پھر وہ رن ریٹ کے کھیل میں آنے کے بغیر کوالیفائی کریں گے۔