جیلونگ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے پہلے روز 440 وولٹیج کاکرنٹ،سری لنکا میں بری طرح اور کرکٹ دنیا میں نہایت حیرانگی کے ساتھ محسوس کیا گیا ہے۔گروپ اے کے میچ میں ایونٹ کے پہلے ہی روز ایشین چیمپئن سری لنکا کو کرکٹ کی بے بی ٹیم نمیبیا نے بڑی آسانی کے ساتھ 55 رنزسے ہرادیا ہے۔اس کے ساتھ ہی کرک اگین کا گزشتہ رات کا تجزیہ 100 فیصد درست ہوا ہے کہ پہلا میچ ہی بڑا اپ سیٹ کرسکتا ہے۔کرک اگین نے یہ سب اس وقت لکھا کہ جب اس کا کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا۔
ٹی 20 ورلڈکپ،سری لنکا کو پہلے میچ میں ہی نمیبیا نے چیلنج کردیا
جیلونگ میں ایشین چیمپئن سری لنکا نے بظاہر 164 رنزکے آسان ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اننگ بریک میں لکھا تھا کہ سری لنکا کو مشکل ہوگی،ایسا ہی ہوا۔پوری ٹیم 6 گیندیں قبل 108 پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان داشن شناکا نے 29 رنزبنائے۔نمیبیا کے تمام بائولرز نے اعلیٰ گیند بازی کی۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا آج آغاز،پہلا مقابلہ ہی بڑے کرنٹ والا،کیا ہوسکتا
اس سے قبل نمیبیا نے 94 رنزپر 6 وکٹ کھونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف 7 وکٹ پر 163 اسکور بنائے تھے۔
گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کو 96 پر آئوٹ کرکے 7 وکٹ کی جیت رقم کی تھی،آج وہ خود کم اسکور پر ڈھیر ہوا۔یہ نمیبیا کی سری لنکا کے خلاف پہلی جیت بھی ہے۔