| | | | | | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سپر 8 کیلئے 4 ٹیمیں کنفرم،مزید 4 کون سی،فیورٹ کون،ہر ایک کاجائزہ

عمران عثمانی

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سپر 8 کیلئے 4 ٹیمیں کنفرم،مزید 4 کون سی،فیورٹ کون،ہر ایک کاجائزہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ سٹیج کے میچز آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔4 گروپس ہیں۔20 ٹیمیں ہیں۔ان گروپس میں اکثر ٹیموں نے اپنے 3،3 میچز کھیل لئے ہیں۔گویا ان کا صرف ایک ایک میچ باقی ہے۔کچھ ٹیموں کے 2 میچز ہوئے ہیں اور 2 ہی باقی ہیں۔

آج 13 جون 2024 کی صبح تک جب ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کی جیت پر ختم ہوا ہے،اس کے بعد کی صورتحال یہ ہے کہ 4 گروپس سے 4 ٹیموں نے سپر 8 کیلئے ٹکٹ کٹوالی ہے۔گروپ اے سے بھارت سپر 8 میں کنفرم ہے۔گروپ بی سے آسٹریلیا نے سیٹ کٹوالی ہے۔گروپ سی سے ویسٹ انڈیز کا جہاز سپر 8 میں لینڈ کرگیا ہے اور گروپ ڈی سے جنوبی افریقا نے کامیابی سے اپنے اگلے مرحلے میں لینڈ کیا ہے۔اب باقی 4 سیٹ بچی ہیں۔گروپ اے سے امریکا تگڑا امیدوار ہے اور پاکستان اس کیلئے معمولی خطرہ ہے۔گروپ بی سے سکاٹ لینڈ کے امکانات فی الحال زیادہ ہیں لیکن انگلینڈ جو کہ دفاعی چیمپئن ہے،وہ بھی  بدستور ریس میں موجود ہے۔گروپ سی سے افغانستان نے قریب سپر 8 کی بیل بجادی ہے،بس ڈور اوپن ہونا ہے،وہاں تک نیوزی لینڈ کا پہنچنا بہت محال ہے اور گروپ ڈی سے   بنگلہ دیش فی الوقت سب سے بہتر پوزیشن پرہے۔پھر نیدرلینڈز کا چانس ہے اور پھر کہیں سری لنکا خواب دیکھ سکتا ہے۔

آسان الفاظ میں بظاہر امریکا،سکاٹ لینڈ یا انگلینڈ،افغانستان اور بنگلہ دیش سپر 8 جوائن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔یوں پاکستان،نیوزی لینڈ،سری لنکا اور کسی حد تک انگلینڈ جیسے 4 بڑے نام سپر 8 بلکہ ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلہ سے باہر نکلتے محسوس ہورہے ہیں۔

متوقع پکچر،امکانی خواب

گروپ اے سے ممکنہ پکچر تو یہ ہے کہ امریکا اپنا اگلا میچ آئرلینڈ سے کل جمعہ کو ہارے اور پاکستان اسی آئرلینڈ کو اتوار کو ہرادے۔آئر لینڈ اگر دونوں میچز جیتے تو اس کا نیٹ رن ریٹ ابھی بہت کم ہے،اسے سپر 8 میں جانے کیلئے امریکا اور پاکستان کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔آئرلینڈ کی ایک شکست اسے باہر کرے گی۔امریکا 2 صورتوں میں براہ راست سپر 8 میں جاسکتا ہے۔پہلا یہ کہ وہ کل آئرلینڈ کو ہراکر سیٹ بک کرے،پاکستان کا قصہ تمام کردے۔دوسرا یہ کہ بھلے وہ خود ہارجائے لیکن اتوار کو پاکستان کی شکست کا انتظار کرے لیکن ایسے کہ آئرلینڈ کا نیٹ رن ریٹ بہتر نہ ہو اور یا پھر کوئی ایک میچ امریکا بمقابلہ آئرلینڈ یا پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ میں سے نارش کی نذر ہوجائے،جس کے امکانات کہیں زیادہ ہیں تو امریکا کی سیٹ کنفرم ہوگی۔پاکستان کیلئے سادہ سی بات یہ ہے کہ دونوں میچز مکمل ہوں اور آئرلینڈ جمعہ کو امریکا کو ہراکر پاکستانیوں کی ہیرو ٹیم بنے اور پھر اسی ہیرو ٹیم کو پاکستانی اتوار کو زیرو کریں۔

گروپ بی میں صورتحال دلچسپ ہے۔آسٹریلیا کنفرم ہے۔سکاٹ لینڈ کے 5 پوائنٹس ہیں،ایک میچ باقی ہے لیکن آسٹریلیا سے ہے اور گروپ کا  آخری میچ ہے۔اس سے قبل انگلینڈ جو سنگل پوانٹ کے ساتھ نیچے ہے۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مطلب آج رات 12 بجے(13 جون کا آغاز)عمان سے کھیلے گا،میچ پورا ہوناضروری ہے اور جیتنا بھی لازم ہے۔اسی طرح ہفتہ 15 جون کو رات دس بجے انگلینڈ کا نمبیبیا سے میچ پورا ہونا،اس کیلئے جیتنا ضروری ہے۔یہاں تک انگلینڈ 5 پوائنٹس کرکے سکاٹ لینڈ کے برابر ہوگا۔اس کے چند گھنٹوں بعد اتوار کی صبح آسٹریلیا بمقابلہ سکاٹ لینڈ ہوگا۔آسٹریلیا کی جیت انگلینڈ کی مدد کرے گی،نامکمل میچ یا سکاٹ لینڈ کی جیت یا سکاٹ لینڈ کی نیٹ رن ریٹ کے مارجن کو اپنے مطلب میں لاکر شکست انگلینڈ کا ورلڈکپ سے باہر کرے گی تو انگلینڈ کو 2 نہیں 3 میچز سے لڑنا ہے۔موسم،بارش اور نیٹ رن ریٹ الگ ایشو ہوگا لیکن ناممکن  نہیں۔

ویسٹ انڈیز کی نیوزی لینڈ کیخلاف ناقابل یقین فتح،سپر 8 کنفرم،بلیک کیپس قریب باہر ہوگئے

گروپ سی بھی واضح ہے۔ویسٹ انڈیز کلیئر ہے۔افغانستان اپنی 2 باوقار جیت کے بعد اور زیادہ حوصلے میں ہے۔جمعہ کی صبح افغانستان پی این جی کو ہراکر  سپر 8 میں ہوگا اور نیوزی لینڈ گھر ہوگا۔ہفتہ کو نیوزی لینڈ یوگنڈا کا میچ کیویز کی جیت کیلئے اہم ہوگالیکن تب جب اس سے قبل افغناستان پی این جی سے ہار چکا ہو۔17 جون کو نیوزی لینڈ پی این جی کو ہراسکتا ہے اور اس سے اگلے روز افغانستان اور ویسٹ انڈیز کا گروپ سٹیج کا  آخری میچ تب اہم ہوگا جب کل افغناستان پی این جی سے ہارے اور پیر تک نیوزی لینڈ پی این جی اور یوگنڈا سے جیتا ہو اور پھر افغناستان ویسٹ انڈیز سے بد ترین انداز میں ہارے۔یہ امکانی پکچر ناممکنات سے ہے۔کل صبح ہی افغانستان پی این جی کو ہراکر اپنی ٹکٹ کنفرم کرلے گا اور نیوزی لینڈ پر فل سٹاپ لگادے گا۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستان کا نیٹ رن ریٹ امریکا سے بہتر ہوگیا،اب کیا درکار

گروپ ڈی میں بھی اہم حالات ہیں۔جنوبی افریقا کاٹکٹ ہوچکا ہے۔آج شام بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کا میچ ہے جو جیتے گا،اس کے 4 پوائنٹس ہونگے۔ہفتہ کو جنوبی افریقا نیپال کا میچ غیر اہم ہے۔پیر کو بنگلہ دیش اور نیپال میں بنگلہ دیش فیورٹ ہوگا۔اسی روز سری لنکا نیدرلینڈز کا میچ ہوگا۔بنگلہ دیش کے حریف نیدرلینڈز اور نیپال ہیں،فتوحات سپر 8 کی گارنٹی ہوگی۔نیدرلینڈز کیلئے سخت چیلنج ہے۔پہلے بنگلہ دیش اور پھر سری لنکا حریف ہیں۔سری لنکا 3 میچز میں ایک پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی ریس سے باہر ہے۔بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز میں جنگ ہے۔بنگلہ دیش کے امکانات زیادہ ہیں۔

نتیجہ یہ ہے کہ بنگلہ دیش،افغانستان اور سکاٹ لینڈ یا انگلینڈ میں سے ایک(انگلینڈ) اور امریکا کے امکانات  ہیں۔ان میں افغانستان کے 100 فیصد،بنگلہ دیش کے 99 فیصد امکانات ہیں۔انگلینڈ کے 70 فیصد چانسز ہیں۔امریکا کے 70 فیصد اور پاکستان کے 30 فیصد امکانات ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ2026 سے پاکستان کے باہر ہونے کا بھی خطرہ،ہسٹری کا پہلا کوالیفائر کھیلنا پڑےگا،وہاں سے بھی آئوٹ ہوسکتے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *