ٹی20 ورلڈکپ 2024،آئی سی سی نے پاک بھارت میچ سے کتنا کمایا،دیگر 15 میچز سے کم
دبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹی20 ورلڈکپ 2024،آئی سی سی نے پاک بھارت میچ سے کتنا کمایا،دیگر 15 میچز سے کم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ2024 میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ سےکیا کمایا۔رپورٹ سامنے آگئی ہے۔یہ میچ امریکا میں کھیلا گیا تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے روایتی پاک بھارت میچ سے 25 ملین ڈالرز کمائے۔امریکا میں 15 مزید میچز بھی کھیلے گئے اور ان تمام میچز کی آمدنی 25 ملین ڈالرز کو نہ چھوسکی اور بمشکل 15 میچزمیں 17 ملین ڈالرز کماسکے ہیں۔پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی یہ طاقت ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ اسے سمجھنے سے قاصر ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جانب سے تاحال کنفرمیشن نہیں ہے۔
آئی سی سی اجلاس سری لنکا میں 2 روز بعد شروع ہونے والا ہے۔اس میں چیمپئنز ٹرافی پر بات ہوگی۔