موہالی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 تیاری،بھارت کی افغانستان سے تاریخ کی پہلی سیریز،آج پہلا مقابلہ،لائیو ایکشن،ٹائمنگ،تفصیلات
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا سال ہے۔شیڈول جاری ہوچکا ہے۔5 ماہ کا عرصہ باقی ہے۔بھارت تاریخ میں پہلی بار اس کی تیاری کیلئے افغانستان سے ٹی 20 سیریز کھیل رہا ہے اور کیا ہی دلچسپ اتفاق ہے کہ اس کے بعد اس نے طویل فارمیٹ میں انگلینڈ کے خلاف لمبی سیریز کھیلنی ہے اور اس کے پلیئرز نے آئی پی ایل کھیلنا ہے اور پھر سیدھا امریکا جاکر ورلڈکپ کا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔گویا اس کی تیاری کیلئے بھارت کے پاس یہ اکلوتی باہمی سیریز ہوگی۔
اب ویرات کوہلی تو پہلا میچ نہیں کھیل رہے،البتہ ان کے ساتھ 2022 ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ سے ہارنے کے بعد ویرات کوہلی پہلی بار انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ قریب 14 ماہ بعد کھیلیں گے۔
عماد وسیم کا شاہ رخ خان ٹیم سے معاہدہ،نسیم شاہ انجری اپ ڈیٹ،کوہلی میچ چھوڑ کرکیا کرنے والے
اس کے مقابلے میں افغانستان کی ٹیم نے ورلڈٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل 9 ٹی 20 میچز شیڈول کئے ہیں،اس کا پہلا میچ آج جمعرات 11 جنوری کو بھارت سے ہوگا۔ورلڈکپ کی اٹھان سب نے دیکھی ہےا،اب ٹی ٹوئنٹی میں بھی دکھائی دے گی۔ابراہیم زردان کپتانی کریں گے،کمر کی انجری سے نجات پانے والے راشد خان پوری سیریز میں بنچ پر ہونگے۔
ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ سے کیوں باہر
بھارت بمقابلہ افغانستان،پہلا ٹی 20 میچ،11 جنوری،جمعرات،شام ساڑھے 6 بجے،موہالی،لائیو کرکٹ ایکشن
گزشتہ دو سالوں میں موہالی نے 40 ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کی ہے، جس کا تعاقب کرنے والی ٹیم نے 26 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لہٰذا ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بولنگ کرنے کی کوشش کرے گی، حالانکہ افغانستان کے کپتان ابراہیم زدران نے کہا کہ ماضی میں انہیں زیادہ اوس نظر نہیں آئی اور اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان اب لگاتار 11 ٹاس ہار چکا ہے۔ روہت کو کوہلی کے بعد دوسرا بلے باز بننے کے لیے 147 رنز درکار ہیں تاکہ وہ 4 ہزار ٹی 20 اسکور مکمل کرسکیں۔ محمد نبی کو ٹی ٹوئنٹی میں 2000 رنز اور 100 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے 123 رنز اور آٹھ وکٹیں درکار ہیں۔ اب تک شکیب الحسن ہی ایسا کرنے والے ہیں۔