ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پہلے اپ سیٹ کا وقت آن پہنچا یا،میچ 6 آج،دفاعی چیمپئن کا امتحان
برج ٹائون،بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پہلے اپ سیٹ کا وقت آن پہنچا یا،میچ 6 آج،دفاعی چیمپئن کا امتحان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024۔میچ نمبر 6۔گروپ بی۔انگلینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ،برج ٹائون۔آج 4 جون شام ساڑھے 7 بجے۔
ویسٹ انڈیز میں صبح ساڑھے دس کا وقت ہوگا،جب یہ میچ شروع ہوگا۔انگلینڈ ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں اب تک کسی یورپی ملک کے خلاف نہیں جیت سکا ہے۔2009 اور 2014 میں وہ نیدر لینڈز سے ہارے تھے اور 2010 میں آئرلینڈ سے میچ بارش کی نذر ہوا اور 2022 میں ہارگئے تھے۔
یہ ایک نفسیاتی گرہ ضرور ہوگی لیکن جوفرا آرچر مکمل فٹ ہوکر واپس آگئے ہیں اور انگلینڈ کے دوسرے پلیئرز بھی سیٹ ہیں۔حال ہی میں پاکستان کے خلاف 2 ٹی 20 میچز جیت کر آئے ہیں۔
برج ٹائون بارباڈوس انگلینڈ کیلئے تاریخی مقام ہے،جہاں اس نے 2010 میں یہی ٹی 20 ورلڈکپ جیتا تھا۔سکاٹ لینڈ کے خلاف اس فارمیٹ میں نیا مشاہدہ دیکھنے کو ملے گا۔
ایک سوال یہ ہے کہ انگلینڈ اس ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے اور اتفاق سےگزشتہ سال کے آخر میں اس نے ورلڈکپ کا آغاز بھی دفاعی ٹیم کے طور پر کیا تھا لیکن بد ترین آغاز تھا،کیا اب بھی ویسا ہوگا۔کیا رواں ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ آج دیکھنے کو ملے گا۔
یہاں بارباڈوس میں ٹاس اہم ہوگا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔ساتھ میں بارش کی پیشگوئی بھی ہے۔انگلینڈ بارش اور بد قسمتی کے ساتھ مل کر پھنس سکتا ہے۔