ٹی 20 ورلڈکپ 2024،امریکا کا آئرلینڈ سے آج مقابلہ،پاکستان کی امیدیں اور خوف،فلوریڈا سے تازہ احوال
فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،امریکا کا آئرلینڈ سے آج مقابلہ،پاکستان کی امیدیں اور خوف،فلوریڈا سے تازہ احوال۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ آج ممکن ہے۔فلوریڈا میں امریکا بمقابلہ آئرلینڈ میچ شیڈول ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔
صورت حال یہ ہے کہ پاکستان اپنے دونوں پہلے میچز ہارا ہے اور ایک جیتا ہے۔بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 میں کوالیفائی کرچکا ہے۔اب امریکا کے اس وقت 4 پوائنٹس ہیں۔فلوریڈا میں بارش ہے۔آج میچ کے روز بھی شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔یہی نہیں اگلے 3 روز تک ایسے سماں کا امکان ہے،اس کا مطلب ہےکہ پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ اتوار کا میچ بھی بارش کی نذر ہوسکتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ،کل صبح افغانستان کا مقابلہ پی این جی سے،اڑان اور اٹھان سپر 8 والی
یوں پاکستان کی کہانی آج 14 جون 2024 کو مکمل ہوسکتی ہے۔پہلی آپشن میں بارش سے میچ ہی نہ ہو۔دوسری آپشن میں کہ اگر میچ ہو تو امریکا جیت جائے۔ان 2 کنڈیشنز مین پاکستان کی کہانی ختم ہوجائے گی۔صرف ایک صورت میں پاکستان کے پاس چانس ہوگا کہ امریکا ہارجائے اور آئرلیند جیت جائے۔پھر پاکستان کو اتوار کو آئرلینڈ اور موسم سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
آئرلینڈ ایونٹ میں ناکام جارہا ہے اور امریکا پاکستان اور کینیڈا کو ہراچکا ہے۔