ٹی 20 ورلڈکپ 2024 وارم اپ میچ،سری لنکا نے آخر عزت بچالی
فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 وارم اپ میچ،سری لنکا نے آخر عزت بچالی۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے وارم اپ میچ میں آج سری لنکا نے آئرلینڈ کو ہراکر اپنی ساکھ بچالی ہے۔پہلے میچ میں ڈچ ٹیم سے اسے اپ سیٹ شکست ہوئی تھی۔
ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ،افغانستان کی باوقار جیت
فلوریڈا میں کھیلے گئے میچ میں آئی لینڈرزنے8 وکٹ پر صرف 163 رنزبنائے تھے۔آئرش ٹیم 39 رنزکے اچھے آغاز کے باوجود جم نہ سکی اوردس بالیں قبل 122 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔داشن سناکا نے23 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
سری لنکا جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ ڈی میں ہے۔آئرلینڈ گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ موجود ہے۔