ٹی 20 ورلڈکپ 2024،ویسٹ انڈیز اور یوگنڈا میچ کا ٹاس ہوگیا
گیانا،کرک اگین رپورٹ
ICC/Getty Images
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،ویسٹ انڈیز اور یوگنڈا میچ کا ٹاس ہوگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں گروپ سی کا اپنا دوسرا میچ یوگنڈا کے خلاف کھیل رہی ہے۔گیانا میں یہ میچ شیڈول ہے۔اس کا ٹاس ہوا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا یہ 18 واں میچ ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔
گروپ سی میں افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے۔اس کا نیٹ رن ریٹ بلندیوں پر ہے۔ویسٹ انڈیز اور یوگنڈا کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔
پی این جی اور نیوزی لینڈ صفر پوائنٹس کےساتھ نیچے ہیں۔ویسٹ انڈیز آج ہر حال میں یہ میچ جیت کر اپنی پیشقدمی کو جاری رکھنا چاہے گا۔