میلبرن،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کل ٹکرائیں گی۔میلبرن میں موسم خراب ہے۔آج ہفتہ کودونوں ٹیمیں بارش کے سبب انڈور پریکٹس سیشن کرتی پائی گئی ہیں لیکن صبح کو ہونے والی بارش دوپہر کے بعد رک گئی تھی۔اس کے بعد امکان ہے کہ کل بھی کچھ ایسا ہی موسم ہوگا۔میچ ممکن ہوسکے گا۔پاکستانی اور بھارتی کپتانوں نے آج پریس کانفرنس بھی کی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹرز اب اپنے یقین کا بت پاش پاش کرچکے ہیں،ہر میچ کے موقع پر یہ کہنے والے کہ بھارت فیورٹ ہے،وہ جیتے گا۔موجودہ پاکستانی ٹیم سے خوفزدہ ہیں۔یہ کہنے لگے ہیں کہ پاکستان فیورٹ ہے۔میچ سخت ہوگا۔سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ ففٹی ففٹی چانس ہے۔یہاں تک بول گئے کہ اگر بھارت پاکستان سےہاربھی گیا تو ٹی 20 ورلڈ کپ باقی ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ،ایک باہر،پاکستان سمیت تمام سابق چیمپئنز کا جیتنا محال،باقی 2 ہی امیدوار
انگلینڈ میں بھی پاک،بھارت میچ کی گرمی محسوس کی جارہی ہے۔لیسٹرپولیس نے مقامی پاکستان،بھارتی کمیونٹی کو وارننگ جاری کردی ہے۔ایشیا کپ میچزکے موقع پر دونوں ممالک کے کرکٹ فینز میں غیر معمولی جھگڑے ہوئے تھے۔
میلبرن میں گورنر آف وکٹوریہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی،جہاں تمام کھلاڑی شریک ہوئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی شکست پر بورڈ پر شدید دبائو ہے۔عوام کو مطمئن کرنے کے لئے انہوں نے کہا ہے کہ شکست کا پوسٹ مارٹم ہوگا۔
ادھر بھارتی کپتان روہت شرما کہتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ ہی اچھی رہی ہے۔پاک بھارت مقابلہ اچھا ہوگا۔میچ کے روز کا کھیل ہی کردار اداکرےگا۔وہ میلبرن میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔