| | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ ،زمبابوے سے شکست کا کرک اگین خدشہ سچ،سیمی فائنل ابھی ممکن

 

 

عمران عثمانی کا تجزیہ

 

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اوور ہوگیا۔یہ ایک سچ ہے۔بھارت کے بعد زمبابوے سے شکست ہوگئی ہے۔کیا اس ٹیم سے یہ امید رکھنی چاہئے کہ یہ ٹائٹل جیتے گی۔جب یہ مشکل ہے تو پھر اگر مگر اور اگر کے کس ہیر پھیر کا شکار ہونا ضروری ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ،آج کا تیسرا میچ،پاکستان کے لئے ایک پریشانی،زمبابوے کے لئے 2 تسلی بخش پہلو

کرک اگین نے گزشتہ رات کیا لکھا تھا کہ
پاکستان کے لئے ایک تشویشناک پہلو،زمبابوے کے لئے 2 تسلی بخش باتیں۔یہ کل ملا کر 3 ہوگئیں۔ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ اگر بعد میں بیٹنگ مل گئی تو پہلے 10اوورز دھیان سے کھیلنے ہونگے لیکن ایسا نہیں ہوا اور پھر لکھا تھا کہ مشکل ہوگی۔تشویشناک پہلو کا ذکر کیا تھا تو ساتھ میں زمبابوے ٹیم کی 2 تسلی بخش باتیں بیان کی تھیں۔

پاکستان اس لئے ہارا ہے کہ اس کی مڈل آرڈر واہیات ہے۔یہ لفظ اس لئے لکھنا پڑا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ ماننے کو تیار نہیں تھی ۔2 اوپنرز کیا ناکام ہوئے ،ہر بات جیسے گلے پڑگئی۔

کرک اگین کو بے انتہا افسوس ہے لیکن صداقت یہی ہے۔
کمزور سلیکشن ،ںاقص فیصلے کے ڈوبے ہیں۔کرک اگین سے

سوال کیا جارہا ہے کہ کیا چانسز ہیں باقی

بھارت اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا 3 کے ساتھ دوسرے اور زمبابوے بھی 3 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔بنگلہ دیش 2 کے ساتھ چوتھے ،ہاکستان صفر کے ساتھ 5 ویں اور نیدر لینڈ چھٹے نمبر پر ہے۔
پاکستان کے باقی میچز میں نیدر لینڈ ،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش ہیں۔فرض کرلیں ۔3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کر لیئے ۔
بھارت نے افریقہ ،بنگلہ دیش اور زمبابوے سے کھیلنا ہے ۔کم سے کم 2 فتوحات پکی۔8 پوائنٹس کے ساتھ وہ سیمی فائنل میں پکا ہوگا۔
جنوبی افریقہ کے بھارت،پاکستان اور نیدر لینڈر سے میچز باقی ہیں۔وہ بھارت ،پاکستان سے ہارے اور نیدرلینڈز سے جیتے تو اس کا اسٹاپ 5 پوائنٹس پر ہوگا۔اسی طرح زمبابوے بھی تمام بڑی ٹیموں کے ساتھ نیدر لینڈز سے بھی ہارے تو پھر بھارت اور پاکستان کا چانس بن جائے گا۔ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے کہ ہماری مجموعی پوزیشن زمبابوے سے بھی نیچے ہو۔ہماری ٹیم ایک اور چھوٹا میچ بھی ہارجائے۔

خلاصہ یہ ہے کہ بھارت باقی تمام میچز جیتے اور جنوبی افریقا بھارت کے ساتھ پاکستان سے بھی ہارے،پاکستان بھی اپنے تمام میچ جیتے تو بنگلہ دیش اور زمبابوے بھی زگ زیگ رہیں،ہاریں اور جیتیں تو پاکستان کا چانس بنتا ہے لیکن کیا یہ ٹیم ایسے چانسز کے ساتھ فائنل 4 کی حقدار ہے؟ خاص کر اس وقت بھی جب پروٹیز نے دونوں میچز میں سے ایک میں 200 سے زائد اسکور بنارکھا ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *