کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ کی ناکامی سلیکٹرزپربھاری۔پوری سلیکشن کمیٹی فارغ،نئی درخواستیں طلب۔یہ اقدام پاکستان میں نہیں ہمسایہ ملک بھارت میں اٹھایا گیا ہے۔بورڈ نے 28 نومبر تک فریش درخواستیں مانگی ہیں۔اس سے قبل بی سی سی آئی نے پوری سلیکشن کمیٹی ہی تحلیل کردی تھی۔سلیکشن کمیٹی چیتن شرما کی قیادت میں کام کررہی تھی۔بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہارگئی تھی۔
ادھر پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر عظیم رفیق نے انگلینڈ چھوڑنے کا پلان کیا ہے۔یارک شائرکے لئے کھیلنے والے فرسٹ کلاس کرکٹر نے نسل پرستی کا انکشاف کیا تھا،اس پر ان کی رسائی انگلش پارلیمنٹ تک بھی ہوئی لیکن اب ان پر نئے الزامات لگ گئے ہیں۔