برسبین،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نیوزی لینڈ سے جیت گیا،آسٹریلیا کے لئے الارم۔
یہ ایک خوبصورت شو تھا،جب انگلینڈ 179 اسکور بناکر قدرے مطمئن تھا تو کیویز کی ٹاپ آرڈرز نے ہدف کو قابل حصول بنادیا۔آخری 4 اوورز میں درکار 54 رنزکوئی بڑا مسئلہ نہیں تھے۔6وکٹیں باقی تھیں۔ف؛پس موجود تھے۔
گابا برسبین کی اس رات میں کرکٹ جنون عروج پر تھا۔کیویز نے 180 اسکور کو ذہن پرسوار نہیں کیا۔یہ الگ بات ہے کہ کیوی کپتان کین ولیمسن 40 بالز کھیل کر صرف 40 رنزبناکر گئے تو کسی طرح اپنے ملک کے فینز کو اچھے نہیں لگ رہے تھے۔اگلا اوور بھاری پڑا۔5 اسکور بنے اور ایک وکٹ گری۔یوں نیوزی لینڈ کو اب 18 بالز پر 49 اسکور درکار تھے۔18 ویں اوور میں مرکزی کردار گلین فلپس بھی 63 اسکور بناکر کیچ دے گئے۔ پھر 12 بالز پر 40 رنز اور پھر6 بالز پر26 رنز زیادہ پڑگئے۔
کیوی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 159 رنزبناسکی اور 20 رنز سے ہارگئی۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ گروپ 1 میں اب کیا ہوا
آسٹریلیا کے لئےالارم بج گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کو سمی فائنل کھیلنے کے لئے آخری میچ جیتنا ہوگا۔انگلینڈ کی راہ میں اب سری لنکا کی آسان دیوار ہوگی۔کیویز آئرلینڈ کی دیوار گراکر نکل جائیں گے،آسٹریلیا افغانستان سے کیسے جیتے کہ ممکن ہو،مشکل بلکہ ناممکن ہوگا۔یوں آسٹریلیا خطرے میں چلاگیا ہے