کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
ٹی 20 ورلڈکپ 12 سال پیچھے چلا گیا ہے،2010 کے بعد کی تمام ٹیمیں ساتھ چھوڑ گئی ہیں۔یوں اب 2010 تک کی تاریخ باقی ہے۔اگلے سیمی فائنل کے بعدایک سال اور کم ہوسکتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تاریخ کے مطابق اس کا آغاز 2007 میں ہوا تھا۔پاکستان اور بھارت فائنل کھیلے تھے۔2010 کے آخری ایونٹ مین فائنل کھیلنےوالوں میں انگلینڈ بھی شامل تھا۔اب انگلینڈ اس بار ابھی تک فائنل ریس میں ہے۔جمعرات کے دوسرے سیمی فائنل کے بعد یہ فیصلہ ہوگاکہ انگلش ٹیم میدان میں رہتی ہے یا بھارتی ٹیم۔اگر انگلش ٹیم میدان میں رہ گئی تو ٹی 20کی تاریخ 2010 تک بچے گی لیکن اگر بھارتی ٹیم فائنل میں آگئی تو پھر اس فائنل تک 2009 تک کی ٹیمیں امیدوار ہونگی۔
کرک اگین نے یہ عنوان ٹیموں کے چیمپئن بننے سے قائم کیا ہے۔بھارت 2007 اور پاکستان 2009 ایونٹ کا چیمپئن ہے۔انگلینڈ 2010 کا،اس کے بعد کے چیمپئن رواں ایونٹ کی ریس سے باہر ہوگئے ہیں۔یوں ٹی 20 ورلڈکپ کی 2007 سے 2021 تک کی تاریخ فی الحال 2010 تک محدود ہوگئی ہے۔
نوبال کا خوف،رن آئوٹ کی چالاکی،حارث کیچ قرار،نئی بحث
ادھر پاکستان کی جیت پر سابق بھارتی کرکٹرز حیران بھی ہیں اور تھوڑا پریشان بھی ہوگئے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اب اپنی ٹیم کی شکست کا خوف ہے،ساتھ میں جیت کا یقین ہو بھی تو فائنل میں اب پاکستان سے شکست کا ڈر ہوگیا ہے،اس لئے کہ ایسی ٹیم جو آخری سرے سے واپسی کرے،اس کی جیت کی متعدد مثالیں وہ پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔