| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،بھارتی ٹیم کا پرومو جاری،پاکستان آئوٹ،فینز برہم،شکست کی مہر ثبت

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ،بھارتی ٹیم کا پرومو جاری،پاکستان آئوٹ،فینز برہم،شکست کی مہر ثبت۔بھارت کا ٹی 20 ورلڈکپ پرومو جاری۔گلوبل براڈ کاسٹر کی جانب سے تیار کئے پرومو میں روہت شرما کو کپتان دکھایا گیا ہے اور ویرات کوہلی بھی شامل ہیں ۔حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان کی جھلک تک نہیں ہے۔بھارت نے پاکستان کے خلاف بھی گروپ میچ کھیلنا ہے۔

پرومو میں بھارت کے نیدرلینڈز،زمبابوے اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز کے جھلک موجود ہیں لیکن جس میچ پر آئی سی سی اور بھارت بھی کمائے گا،اس کی کوئی فوٹیج نہیں۔

کرکٹ فینز تو پھر ماسٹر ہیں،ان کے تبصروں کا حاصل حصول یہ ہے کہ بھارت پاکستان سے ڈر گیا ہے،اس لئے شکست کے خوف سے معاملہ گول کیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو شیڈول ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *