لاہور،دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 ورلڈکپ،پاک بھارت میچ،آئی سی سی میٹنگ،اہم شخصیت کی پاکستان آمد،کون سا اعلان ہونے جارہا،کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے۔پاکستان بھارت میچ کیلئے بڑی بریکنگ نیوز آنے کو ہے۔ادھر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
صدر امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر مشتمل ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امین الاسلام شہر میں اپنے مختصر قیام کے دوران پی سی بی کے سینئر حکام سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
بات چیت میں کرکٹ سے متعلق وسیع تر معاملات کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق موجودہ صورتحال پر توجہ مرکوز کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت میں دو طرفہ کرکٹ تعلقات، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مستقبل کی سیریز اور دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔
ادھر کرک اگین ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی اجلاس کے بعد پاک بھارت میچ کے حوالہ سے بڑے بریک تھرو کا امکان ہے لیکن اس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر اپنی حکومت سے رابطے کیلئے وقت مانگے گا۔پاکستان کو جمعرات تک وقت ملنے کا امکان ہے لیکن خیال ہے کہ معا،ملات بہتری کی جانب ہیں۔
