ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کو جوکرنا ہے،اس کا وقت شروع ہوگیا۔ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کے لئے بڑی رکاوٹ نیدرلینڈز دورکرچکا،اب سادہ الفاظ میں صرف بنگلہ دیش کو ہرانا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلہ میں گروپ 2 کا اہم میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کھیل رہے ہیں۔بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا،آخری ٹیم کا فیصلہ یہ میچ کرنے والا ہے۔اس کا ٹاس ہوگیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،ایڈیلیڈ میں بڑا ڈرامہ،نیدرلینڈزکا پاکستان پر احسان،پروٹیز کو ہرادیا
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث شامل ہیں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ،ڈچ ٹیم نے پاکستان کی امیدیں جگادیں،پروٹیز کو چکریلا ہدف
بنگلہ دیش ٹیم میں 3 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔اس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔
ادھر جنوبی افریقا کی نیدرلینڈز سے شکست پر وسیم اکرم حیران،ششدر رہ گئے۔ٹوئٹ کیا ہے کہ ایڈیلیڈ میں کیا سے کیا ہوگیا،یہ کیا ہوریا،ساتھ ہی ڈچ ٹیم کو مبارکباد دی۔
بھارت اور زمبابوے میچ کیا فیصلہ کرنے والا،اپ سیٹ کہاں متوقع،کسے خوش فہمیاں
کرک اگین کا آج کے پہلے میچ کے حوالہ سے کیا گیا اپ سیٹ نیتجہ کا دعویٰ درست نکلا۔