سڈنی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے سڈنی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔کرکا گین کا تجزیہ 100 فیصد درست رہا ہے۔
سڈنی پچ پر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پہلی اننگ میں 180 پلس اسکور کا بننا ممکن ہے۔وقار یونس کہتے ہیں کہ استعمال شدہ پچ ہے۔مصباح کہتے ہیں کہ اس پچ پر دوسری اننگ میں اسپنرز کو مدد ملے گی۔وقار کہتتے ہیں کہ جب پہلی اننگ میں زیادہ اسکور بن جائے تو بعد میں بیٹنگ کو مشکل پیش آتی ہے،اس لئے لگتا ہے۔مصباح الحق کہتے ہیں کہ جنوبی افریقا کو ایڈوانٹیج جاتا ہے کہ ان کے پاس بگ ہٹرز ہیں۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،حیران کن ریکارڈ پاکستان کی فتح بتارہا
وقار کہتے ہیں کہ سڈنی میں 2 پچز استعمال کی گئی ہیں۔بیٹنگ ٹریک ہے۔اس لےت اتنا مشکل نہیں ہے۔ادھر یہاں ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 205 اسکور کئے تھے۔جنوبی افریقا بھی بعد کے میچ میں 200 اسکور کرگیا تھا۔
اس سے قبل مصباح نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سنبھل کرکھیلنا ہوگا۔پاکستان دبا ئو میں ہے۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ کمبی نیشن بہتر کرنا ہوگا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کےسپر 12 کے گروپ 2 کا اہم ترین میچ شروع ہونے کو ہے۔سڈنی میں پاکستان اور جنوبی افریقا مقابل ہیں۔دونوں تاحال سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے لیکن پروٹیز کے مقابل پاکستان زیادہ مشکل میں ہے۔جیت کر بھی اسے دیگر نتائج پر انحسار کرنا ہوگا۔شکست کی صورت میں پروٹیز کا سیمی فائنل اور پاکستان باہر ہوگا۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی ۔فخر زمان کی جگہ محمد حارث پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث شامل ہیں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔