سڈنی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ،پروٹیز نے ٹائیگرز کو اسپنرز کے جال میں جکڑلیا،بڑی جیتآئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں جنوبی افریقا کی104 رنز کی باوقار جیت۔بنگلہ دیش کو بڑی آسانی سے ٹھیکانے لگادیا۔اینرچ نورتج اور تبریزشمسی نے کلاسیکل بالز کیں۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز ٹیم نے 5 وکٹ پر 205 اسکور کئے۔ریلی روسو نے 109 اسکور کئے۔رواں ایونٹ میں انہوں نے پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔کوئنٹن ڈی کاک نے 63 رنزکی اننگ کھیلی۔دونوں میں 163 رنزکی شراکت بنی۔یہ دوسری وکٹ پر اسکور کئے گئے۔شکیب الحسن نے 33 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔
بنگلہ دیشی ٹیم پر 5 رنز کا جرمانہ پڑگیا
جواب میں بنگلہ دیشی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔ابتدا سے گرنے والی جلد وکٹوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔پوری ٹیم 17ویں اوور میں 101 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں پروٹیز نے 104 رنز سے فتح اپنے نام کی ۔
اسپنر تبریز شمسی نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اینرچ نورتج نے بھی صرف 10 رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ،سڈنی میں بھارت اور نیدرلینڈزکا میچ،2 مزیدار باتیں