| | | | | | |

بنگلہ دیشی ٹیم پر 5 رنز کا جرمانہ پڑگیا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں پہلی بار کسی بھی ٹیم کو 5 رنزکا جرمانہ ہوگیا ہے۔ایک اور اوو ہائٹ نوبال بھی سامنے آئی۔فری ہٹ پر کیچ آئوٹ کے باوجود اسکور بھن  بن گیا۔اس کے ساتھ ہی رواں ایونٹ کی پہلی سنچری بن گئی۔

سڈنی میں جاری مینز ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے میچ  میں یہ واقعات ہوئے۔پروٹیز ٹیم نے پہلے بلے بازی کی۔اس نے5 وکٹ پر 205 اسکور کئے۔ریلی روسو نے 109 رنزکی اننگ کھیلی۔وہ رواں ایونٹ میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

اسی اننگ میں بنگلہ دیشی اسپنر کی اوور ہائٹ فل ٹاس بال نو بال قرار پائی۔یہی نہیں فری ہٹ پر بیٹر کا شاٹ فیلڈر کے ہاتھ میں کیچ کی شکل میں محفوظ ہوگیا اوراس کےساتھ ہی اس دوران بننے والا رنز بھی اسکور میں شامل ہوا۔اس بار کہیں شور نہیں مچا۔

ٹی 20 ورلڈکپ،آج کا تیسرا میچ،پاکستان کے لئے ایک پریشانی،زمبابوے کے لئے 2 تسلی بخش پہلو

ادھر فیلڈ امپائرز نے بنگلہ دیش ٹیم پر 5 رنزکے جرمانے کی پنلٹی ڈالی اور جرمانے کے 5 اسکور اننگ میں جمع کردیئے گئے۔واقعہ اس وقت ہوا جب بنگلہ دیشی بائولر نے گیند کروانے کے لئے اسٹارٹ لے لیا تھا،اس دوران وکٹ کیپر نے اپنی جگہ بدلی اور قدم پیچھے ہٹانے شروع کئے۔قانون کے مطابق کوئی بھی فیلڈر  بائولر کے اسٹارٹ کے بعد ایسی حرکت نہیں کرسکتا۔

بنگلہ دیش پر شکست کے سائے منڈلارہے تھے۔206 اسکور کے تعاقب میں 7 اوورز میں 4 وکٹ پر 52 ہی اسکور بنے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *