| | | | | |

جنوبی افریقا کپتان مذاق بن گئے، ٹیم بارش سے خوفزدہ،میچ رکنے کے بعد پھر شروع

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

Getty Images/ICC

بارش آئی۔پروٹیز مرجھاگئے۔کھیل رکا،کھلاڑی ڈر گئے لیکن کچھ دیر بعد میچ شروع ہوا تو جیسے جان میں جان جان آئی ۔

پروٹیز کپتان مذاق بن گئے۔ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔وہ بظاہر آسان دکھائی دینے والے بنگلہ دیش میچ میں بھی  ناکام ہوئے اور 2 رنزہی بناسکے۔انہیں تسکین احمد نے شکار کیا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں گروپ 2 کا میچ سڈنی میں جاری ہے۔پروٹیز کپتان تیمبا باوو کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ  سامنے آیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈکپ،سڈنی میں بھارت اور نیدرلینڈزکا میچ،2 مزیدار باتیں

ایک اور کام بھی ساتھ ہوا ہے۔بارش نے یہ میچ روک دیا ۔اس طرح جنوبی افریقا اوور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے سبب رکا ۔پروٹیز نے 5 اوور اور 3 بالز کھیل کر ایک وکٹ پر 60 اسکور کئے تھے۔ریلی روسو17 بالز پر35 اسکور کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔

تھوڑی دیر کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔اب تک 8 اوورز میں اسکور ایک وکٹ پر 74 ہوا تھا۔روسو کے اب 40 اسکور ہوئے تھے۔

جنوبی افریقا بارش سے یوں بھی خوفزدہ ہوگا کہ اس کا پہلا میچ جو زمبابوے کے خلاف تھا۔وہ بھی بارش کے سبب نامکمل رہا تھا۔اسے وہاں بھی ایک پوائنٹ سے محروم ہونا پڑا تھا۔سڈنی میں لمبی یا تیز بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔اس میچ کے بعد یہاں بھارت اور نیدرلینڈٖز کا میچ بھی کھیلا جاناہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ،آج کا تیسرا میچ،پاکستان کے لئے ایک پریشانی،زمبابوے کے لئے 2 تسلی بخش پہلو

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *