گیانا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل،متبادل دن نہ رکھنے پر انگلینڈ کا سخت رد عمل،آج دونوں میچز۔بھارتی کپتان روہت شرما کو صرف اس بات کی فکر ہے کہ انگلینڈ سے سیمی فائنل کھیل کر چارٹرڈ فلائٹ مل جائے اور وہ فائنل کیلئے کنگسٹن جاسکے۔دوسری جانب انگلینڈ کے ہیڈ کوچ نے آئی سی سی پر سخت اٹیک کردیا ہے اور کہا ہے کہ سیمی فائنل کیلئے ریزرو ڈے نہ رکھنا غلط ہے۔یہ جدید کرکٹ کے خلاف ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے دونوں سیمی فائنلزآج جمعرات 27 جون 2024 کو کھیلے جائیں گے۔پہلا سیمی فائنل آج صبح ساڑھے 5 بجے افغانستان اور جنوبی افریقا کھیلیں گے۔دوسرا سیمی فائنل آج شام ساڑھے 7 بجے بھارت اور انگلینڈ کھیلیں گے۔جنوبی افریقا اور افغانستان کا سیمی فائنل ٹرینڈاڈ میں ہوگا۔اس کا متبادل دن رکھا گیا ہے۔گیانا میں دوسرا سیمی فائنل ہونا ہے،اس کا کوئی متبادل دن نہیں رکھا گیا ہے۔پہلے سیمی فائنل میں اتفاق سے بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔اگر پھر بھی بارش سے میچ مکمل نہ ہوا تو دوسرے روز کھیلاجائے گا۔یہی بات یا اصول دوسرے سیمی فائنل کیلئے نہیں ہے۔وہاں بارش ہوئی تو 250 منٹ اضافی رکھے گئے ہیں،اسی میں مکمل کرنا ہوگا۔دونوں میچز کاکم سے کم 10 اوورز فی اننگز کا میچ ہوگا۔اگر پہلا سیمی فائنل دوسرے روز تک اور پہلا سیمی فائنل پہلے ہی روز مکمل نہ ہوسکا تو سپر گروپ سٹیج کی سر فہرست ٹیمیں فائنل کی حقدار ہونگی۔یوں اس اعتبار سے بھارت اور جنوبی افریقا فائنل کے حقدار ہونگے۔
انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان کو نہایت مشکوک پریشانی،سوالات کھڑےہوگئے
اب انگلینڈ کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے کہا ہے کہ ہمارے سیمی فائنل کا متبادل دن نہ رکھنا اچھی بات نہیں ،یہ کمزور پہلو ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا۔ریزرو ڈے میچ کی تکمیل کیلئے ہوا کرتا ہے۔آئی سی سی سے امید ہے کہ مستقبل کے ایونٹس میں ریزرو ڈےہوگا۔
آئی سی سی نے ایسا کیوں کیا
وجہ یہ ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا شیڈول بھارتی وقت کو فوقیت دے کربنایا گیا تھا۔اس کے تمام میچز پرائم ٹائم میں ہیں۔اس کا سیمی فائنل پہلے سے طے کرلیا گیا تھا کہ وہ بھارتی اوقات کے مطابق شام والا سیمی فائنل کھیلیں گے۔اب معاملہ یہ ہے کہ 27 جون کی صبح ویسٹ انڈیز میں یہ میچ رکھا گیا ہے۔28 جون کو فائنل کی ٹیموں کا سفر کا دن رکھا گیا۔اب اگر بھارت اور انگلینڈ کا میچبارش کی نذر ہوتا ہے تووہ 28 جون کو جاتا ہے،29 کو فائنل ہے،اس لئے اس کا متبادل دن ممکن نہیں۔اس کے برعکس جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان سیمی فائنل ویسٹ انڈیز کے وقت کے مطابق 26 جون کی شام ہونا ہے،اگر وہ نہیں ہوتا تو 27 جون کا روز متبادل موجود ہے،اس لئے اس کا ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ پہلا سیمی فائنل،افغانستان پروٹیزکو کیسے ہراسکتا،تاریخی روایت بھی مدد کیلئے موجود
بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں شام 4 بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ 250 منٹ کے اضافی اوقات میں یہ میچ ہی ہوسکے گا۔