ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے مقابل کس نے آنا ہے۔فیصلے کا لمحہ آن پہنچاہے۔بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں 9 برس بعد کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے ناک آئوٹ میچ میں مقابل ہیں،آخری بار 2013 چیمیئنز ٹرافی میں بھارت جیت گیا تھا۔اس بار ٹی 20 ورلڈکپ ہے اور دونوں کو علم ہے کہ سامنے پاکستان موجود ہے اور فائنل کا ایک مقابلہ ہونا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 سیمی فائنل کا ٹاس ہوگیا ہے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بائولنگ کا اعلان کردیا ہے۔
ایڈیلیڈ روایات کے مطابق یہاں ٹاس جیتنے والی ٹیم میچ جیتا نہیں کرتی ہے۔اب انگلینڈ نے ٹاس تو جیت لیا ہے۔کیا یہ سوچا جائے کہ وہ سیمی فائنل ہارگیا ہے۔یوں اتوار کو ورلڈٹی 20 فائنل میں پاکستان کے مقابل بھارت ہوگا۔
دوسرا سیمی فائنل آج،بھارت یا انگلینڈ،فیصلے سےقبل تاریخ کا فیصلہ دیکھ لیں
انگلش ٹیم انجری مسائل کا شکار تھی،اب جب جو فائنل الیون سامنے آئی ہے۔اس کے مطابق ملان اور مارک ووڈ باہر ہوگئے ہیں۔فل سالٹ اور کرس جارڈن کی واپسی ہوئی ہے۔
بدھ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہراکر تاریخ میں تیسرا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔