عمران عثمانی
ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،ویسٹ انڈیز ڈرامائی چیمپئن،دو نئے ریکارڈز،بھارت پھر فلاپ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ کہانی میں آج پیش خدمت ہے چوتھے ٹی 20 ورلڈکپ 2012 کا ذکر۔پہلی بار ایشیا میں ہوا،ایک بار پھر میزبان چیمپئن بننے میں ناکام ہوا۔کیریبین پہلی بار چیمپئن بنے۔بھارت ایک بار پھر سپر 8 س آگے نہیں جاسکا۔ایونٹ میں پاک بھارت میچ سپر 8 میں تھا۔پاکستان ناکام ہوا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 چوتھا آئی سی سی ورلڈ ٹی20 مقابلہ تھا، سری لنکا میں 18 ستمبر سے 7 اکتوبر 2012 تک ہوا جسے ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا۔یہ کسی ایشیائی ملک میں منعقد ہونے والا پہلا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ تھا، آخری تین جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوئے تھے۔ فارمیٹ میں ابتدائی راؤنڈ میں تین ٹیموں کے چار گروپ تھے۔پہلی بار 2007 میں جنوبی افریقہ نے میزبانی کی تھی، جہاں بھارت پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹوئنٹی 20 چیمپئن بن گیا تھا۔ پاکستان، 2007 میں ہارنے والے فائنل میں، 2009 کے ٹورنامنٹ میں سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا، انگلینڈ 2010 میں ویسٹ انڈیز میں آسٹریلیا کو شکست دے کر تیسرا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا۔
پہلا ٹی 20ورلڈکپ 2007،دیا جلا کر مصباح نے اندھیرا کردیا،پاکستان کو بڑا زخم
گروپ اے سے بھارت اور انگلینڈ سپر 8 میں گئے۔افغانستان باہر ہوگیا۔گروپ بی سے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز آگے بڑھے۔آئرلینڈ باہر ہوگیا۔گروپ سی سےجنوبی افریقا اور سری لنکا کا ٹکٹ کٹا۔زمبابوے باہر ہوا۔گروپ ڈی سے پاکستان اور نیوزی لینڈ آگے بڑھے۔بنگلہ دیش آئوٹ ہوا۔سپر 8 کے گروپ ای سے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز آگے گئے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ باہر ہوئے۔ایک بار پھر دفاعی چیمپئن آئوٹ تھا۔سپر 8 کے گروپ ایف سے آسٹریلیا اور پاکستان سیمی فائنل میں تھے۔بھارت اور جنوبی افریقا باہر ہوئے۔بھارت مسلسل تیسری بار فائنل 4 سے باہر تھا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،پاکستان2009 میں چیمپئن بن گیا،بھارت مقابلہ پر نہ آیا
پہلے سیمی فائنل میں پاکستان سری لنکا سے ہارا۔دوسرا سیمی فائنل ویسٹ انڈیز آسٹریلیا سے جیت گیا اور فائنل میں ویسٹ انڈیز نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں سری لنکا کو 137 رنزکرکے بھی 36 رنز سے ہرادیا۔پہلی بار وہ چیمپئن بن گئے۔اجتنتھا مینڈس 15 وکٹ کے ساتھ ٹاپ کرگئے۔آسٹریلیا کے شین واٹسن پلیئر آف دی ایونٹ رہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،پاکستان سے 10 ماہ بعد ہی ٹائٹل چھن گیا،2010میں انگلینڈ چیمپئن
ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا انفرادی اسکور یا ہائی انفرادی اننگ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم نے اسی ایونٹ ٹی 20 ورلڈکپ 2012 میں بنائی۔21 ستمبر 2012 کو کینڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف برینڈن میک کولم نے123 رنزبنائے۔سابقہ ریکارڈ 2007 کے پہلے ٹی 20 ورلڈکپ میں کرس گیل کے 117 رنزکا تھا۔18 ستمبر 2012 کو سری لنکا کے اسپنر اجنتھا مینڈس نے ہمنٹوٹا میں زمبابوے کے خلاف 8 رنزکے عوض 6 وکٹیں لیں۔یہ اب بھی بہترین بائولنگ انفرادی کارکردگی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان کے 15 کھلاڑی سلیکٹ ،3 اضافی پلیئرز بھی طے