کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل کہا نی کا 7 واں چیپٹرلاہورقلندرزکا سرورق،پہلی بار چیمپئن۔پی ایس ایل کہانی کا 7واں چیپٹر آخری باب ہےجو لاہور قلندرز کا پہلا سرورق بنا،اس نے گزشتہ سال پی ایس ایل کی7 سالہ تاریخ میں 7 ویں کوشش میں جاکر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔پی ایس ایل ہسٹری کی ناکام ترین ٹیموں میں سے ایک قلندرز بھی فاتحانہ قلندرانہ چال چلتے دکھائی دیئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کیا۔ محمد حفیظ کی نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 138 رنزپر ڈھیر ہوگئی ۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا کوئی بھی بیٹر لاہور قلندرز کے بہترین باؤلنگ اٹیک کے سامنے مزاحمت کرنے میں ناکام رہا ۔ کپتان محمد رضوان اور شان مسعود کی ان فارم اوپننگ جوڑی بھی 41 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ رائیلی روسو اور آصف آفریدی بالترتیب 15 اور ایک اسکور بنا کر زمان خان کا شکار بنے۔ عامر عظمت نے چھ رنز بنائے۔
پی ایس ایل8 ،لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کو نکال دیا،2 کو بڑی یقین دہانی
اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیااور محض 25 رنز پر ابتدائی تینوں بیٹرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے۔ عبداللہ شفیق 14، فخر زمان 3 اور ذیشان اشرف نے 7 رنز بنائے۔ایسے میں تجربہ کار بیٹر محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےشاندار نصف سنچری اسکور کرکے لاہور قلندرز کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دیا۔ انہوں نے کامران غلام اور ہیری بروک کے ہمراہ بالترتیب 54 اور 58رنز کی شراکت قائم کی۔ کامران غلام 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزے پر مشتمل جوڑی نے اننگز کے آخری دو اوورز میں 40 رنز اسکور کرکے ٹیم کا مجموعہ 180 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہیری بروک نے 22 گیندوں پرناقابل شکست 41 رنز اسکور کیے۔ ڈیوڈ ویزے 8 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پی ایس ایل 6 کے سلطان ملتان سلطانز
پی ایس ایل کہا نی کا 7 واں چیپٹرلاہورقلندرزکا سرورق،پہلی بار چیمپئن۔شاہین شاہ نے 13 میچزمیں 20 سے کم اور 19 سے زائد کی اوسط سے 20 وکٹیں لیں،پہلے نمبر پر رہے۔شاداب 9 میچزکی 8 اننگز میں 11 سے بھی کم اوسط سے 19 وکٹ کے ساتھ دوسرے اورزمان خان 18 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔شاہ نواز دھانی کو 17 وکٹیں ملیں۔خوشدل شال،عمران طاہر اور حارث رئوف نے 16،16 وکٹیں لیں۔بیٹنگ میں فخرزمان اور محمد رضوان میں مقابلہ تھا،شروع کی ریس میں شان مسعود بھی امیدوار تھے لیکن وہ تو پیچھے ہی رہ گئے۔ٖفخر جب فائنل کے شروع میں ناکام ہوئے تو ان کا مجموعی اسکور 13 میچز میں 588 ہوگیا،انہوں نے1 سنچری،7 ہاف سنچریز کیں۔45 کی اوسط رہی۔152 کا سٹرائیک ریٹ تھا۔اب رضوان کے پاس چانس تھا کہ وہ اسکور کرتے لیکن وہ بھی بڑی اننگ نہ کھیل سکے۔سلطانز کے کپتان رضوان 12 میچز میں 546 اسکور پر تمام ہوگئے۔7 ہاف سنچریز تھیں۔69 کے قریب بیٹنگ اوسط رہی۔شان مسعود 478 اور شعیب ملک 401 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔کوئی اور بیٹر 400 سے زائد اسکور نہ کرسکا۔اعظم خان اور محمد رضوان 9،9 شکار کے ساتھ بطور وکٹ کیپر نمبر ون بنے۔ٹم ڈیوڈ 10 کیچز کے ساتھ اس شعبہ میں ٹاپ کرگئے۔
پی ایس ایل 5،کراچی آخرکار کنگ،بابر اعظم اور شاہین حقیقی بادشاہ
پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل کے مین آف دی میچ محمد حفیظ رہے۔ایمرجنگ پلیئر زمان خان رہے۔آل رائونڈر خوشدل شاہ رہے،انہیں ایک اور اعزاز بھی ملا۔بہترین وکٹ کیپر محمد رضوان قرار پائے۔
پی ایس ایل 7 ایوارڈز
پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے
امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7– راشد ریاض (3.5 ملین روپے
بی ایل پی ایس ایل 7- فخر زمان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپےل 7- فخر زمان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے
پی ایس ایل 4،پہلے ایڈیشن سے جاری کوششیں چوتھی ٹرائی میں سرفراز
باؤلرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل – شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (3.5 ملین روپے
وکٹ کیپرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے
فیلڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے
آل راؤنڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے
ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 – زمان خان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے
سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ – ملتان سلطانز (3.5 ملین روپے
پی ایس ایل 3،چیمپئن تیسری ٹیم نہ بن سکی،کیسے