کرک اگین رپورٹ
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کا چیپٹرمکمل۔8 ویں ٹیم کا حتمی فیصلہ ہوگیا۔جنوبی افریقا نے بھارت میں اس سال شیڈول ایشیا کپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
معاملہ یہ ہے کہ ایک آخری امیدوار آئرلینڈ بھی رہ گیا،بنگلہ دیش کے خلاف منگل سے شیڈول سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نزر ہوگیا۔بنگلہ دیش نے 9 وکٹ پر 246 رنزبنائے تھے،آئرلینڈ نے ساڑھے 16 اوورز میں 3 وکٹ پر65 اسکور کئے تھے کہ بارش آگئی اور بارش میں آئرش ٹیم کی امیدیں بھی بہہ گئیں۔
بے نتیجہ میچ پر آئرلینڈ کو 5 پوائنٹس ملے،اب وہ اگلے 2 میچزجیت بھی جائے تو اس کی مہم 93 پوائنٹس پر تمام ہوگی جو جنوبی افریقا کے 98 پوائنٹس سے کم ہیں۔کرک اگین یہ نیوز پہلے ہی بریک کرچکا تھا،بہت پہلے۔لنک پیش خدمت ہے۔
ورلڈکپ 2023 کی 8 ٹیمیں کنفرم،2 سابق چیمپئنز باہر
یوں ورلڈکپ 2023 کے لئے مقررہ 8 ٹیمیں بھارت،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،پاکستان،بنگلہ دیش،افغانستان،جنوبی افریقا اورانگلینڈ نے ٹکٹ کٹوالی ہے۔
سری لنکا،ویسٹ انڈیز،آئرلینڈ اور زمبابوے کے ساتھ نیدرلیند اور باقی 3 ٹیمیں جولائی میں کوالیفائر کھیلیں گی،وہاں سے باقی 2 ٹیمیں ورلڈکپ کی ٹکٹ لیں گی۔یوں 10 ٹیموں کی کنفرمیشن مکمل ہوگی۔