| | | | | | | | | | | | | | | | |

ورلڈکپ 2023 کی 8 ٹیمیں کنفرم،2 سابق چیمپئنز باہر

جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ 2023 کی 8 ٹیمیں کنفرم،2 سابق چیمپئنز باہر۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے لئے ورلڈکپ سپر لیگ کی لائن اپ مکمل ۔8 ٹیموں کو حتمی ٹکٹ مل گیا۔آخری ٹیم کا فیصلہ اتوار 2 اپریل 2023 کو ہوا۔یوں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز جیسے سابق عالمی چیمپئنز براہ راست بھارت کا ٹکٹ لینے میں ناکام رہے۔اب انہیں کوالیفائز ایونٹ کھیلنا پڑے گا جو جون 2023 میں ہوگا۔

آئی سی سی نے  ورلڈکپ 2023 کے لئے2019 ورلڈکپ کے فوری بعد ورلڈکپ سپرلیگ کے نام سلسلہ شروع کیا تھا،یہاں سے ٹاپ 8 ٹیمیں ورلڈکپ 2023 کے لئے براہ راست کھیلنے کی اہل ہونگی۔باقی ٹیموں کو کوالیفائز میں جانا ہوگا۔وہاں سے 2 ٹیموں نے آنا ہے۔یوں اکتوبر،نومبر میں ہونے والے میگا مینز ورلڈ کپ 2023 میں 10 ٹیموں کی صف بندی مکمل ہوگی۔

ورلڈکپ 2023،بھارت اور آئی سی سی ایک پیج پر،پاکستان کا دعویٰ مسترد،وسیم خان کو شٹ اپ کال

آج جوہانسبرگ میں کھیلے گئے  ایک میچ میں جنوبی افریقا نے نیدرلینڈز کو  تیسرے ایک روزہ میچ میں 146 رنز سے شکست دی۔پروٹیز نے پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر 370 اسکور کئے۔ایڈن مارکرم 126 بالزپر 175 اسکور کے ساتھ ٹاپ اسکورر بنے،ڈیوڈ ملر نے 91کی اننگ کھیلی۔جواب میں نیدرلینڈ ٹیم 40 ویں اوور میں224 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔سسانڈا مگالا نے 43 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

اس میچ کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کے ورلڈکپ سپرلیگ میں 21 میچز کے ساتھ98 پوائنٹس ہیں۔8 ویں پوزیشن ہے۔ان کے باقی 3 میچز آسٹریلیا کے خلاف ان کے انکار کی وجہ سے منسوخ ہوگئے ہیں۔ویسٹ انڈیز 88 اور سری لنکا 81 پوائنٹس کے ساتھ 9یں اور 10 ویں نمبر پر ہوکر ریس سے باہر ہیں۔دونوں کے 24،24 میچزمکمل ہیں۔

نیوزی لینڈ،انگلینڈ،بھارت،بنگلہ دیش ،پاکستان ،آسٹریلیا،افغانستان اورجنوبی افریقا کو ورلڈکپ2023 کی ٹکٹ مل گئی ہیں۔ویسٹ انڈیز،سری لنکا،آئرلینڈ،زمبابوے اور نیدرلینڈ زکو باقی کوالیفائرز کے ساتھ ایونٹ کھیلنا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *