میلبرن،کرک اگین رپورٹ
سال کی بہترین ون ڈے ٹیم،بھارت کے6 پلیئرزکے انتخاب پرآسٹریلیا سے شدید رعمل۔کڑے سوالات ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2023 کے انتخاب کے ساتھ ہی آسٹریلیا سے شدید ردعمل دیکھا گیا ہے۔آسٹریلین میڈیا اور نامی گرامی کرکٹ رائٹرز نے اسے آئی سی سی کی بجائے بھارتی گلوبل باڈی قریب ڈکلیئر کیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے گزشتہ سال کی ون ڈے،ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کیا تھا۔سال 2023 کی آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں آسٹریلیا کے 2 اور بھارت کے 6 کھلاڑی شامل کئے جانے پر آسٹریلیا کے میڈیا کو حیرت کا جھٹکا لگا ہے۔
آئی سی سی مینز،ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2023،بھارت اور بھارت
صرف دو ماہ قبل بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں جامع فتح کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں صرف دو آسٹریلوی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔احمد آباد میں پیٹ کمنز کی ٹیم کے ہاتھوں فائنل میں شکست کھانے والے بھارت کے 6 کھلاڑی کیوں ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، آسٹریلیا کی سیمی فائنل اور فائنل فتوحات میں میچ کے بہترین کھلاڑی اور اسپنر ایڈم زمپا شامل ہیں جنہیں نظر انداز کرنا ناممکن تھا۔ وہ ورلڈ کپ میں 22 کی اوسط سے 23 وکٹیں لے کر نمایاں اسپنر تھے۔سال کی مردوں کی ایک روزہ ٹیم ہر چار سال بعد دنیا کے سب سے بڑے وائٹ بال ایونٹ جیتنے والی ورلڈکپ ٹیم کے ساتھ انصاف کرنے میں ناکام رہی ہے۔
آئی سی سی نے اپنی ووٹنگ اکیڈمی میں دنیا بھر کے 36 سابق کھلاڑیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو شامل کیا لیکن انتخاب کا عمل 2023 کے دوران دنیا بھر میں کھیلے جانے والےورلڈ کپ کی اہمیت کو تولنے میں ناکام رہا۔آسٹریلیانے بھارت کو اسکی سرزمین پر شکست دی، جو کرکٹ کی سب سے مشکل کامیابی ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ روہت شرما کو آئی سی سی کا سال کا بہترین کپتان منتخب کیا گیا ہے اور پیٹ کمنز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ پھر یہ کمنز ہی تھے جنہوں نے فائنل میں شرما کو ٹاس جیتنے اور بولنگ کرنے کے لمحے سے ہی حکمت عملی کے ساتھ قدم چاٹنے پر مجبور کردیا تھا۔